سفر پنجاب فجر  ۲۳۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     : قلب سلیم کام آئے گا       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد نماز فجر بیان بمقام :جامع مسجد سیدنا محمد ﷺ واپڈا کالونی جان مارکیٹ اسلام آباد۔۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

کل ۲۲ اکتوبر بعد عشاء ایک گھر میں دو گھنٹے سے زیادہ کا بیا ن ہوا ۔ بیان کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔۔ حضرت والا نے بھی کھانا تناول فرمایا کھانے کے دوران بھی مسلسل مجلس ہوتی رہی اور کھانے کے بعد بھی مجلس ہوئی۔۔ تقریبا ۱۱:۳۵ پر حضرت والا قیام گاہ کے لیے روانہ ہوئے اور تمام احباب بھی۔۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم کی اور احباب کی رہائش واپڈا کالونی جان مارکیٹ سیکٹر جی ۷۔۴ جامع مسجد محمد کے ساتھ ہی جامعہ اشرف المدارس کے استاد حضرت مولانا ولی اللہ صاحب دامت برکاتہم کے بھائی کے گھر پر تھی جو مسجد کے ساتھ ہی متصل تھا۔۔ یہاں کا سارا نظم حضرت مولانا ولی اللہ صاحب کے بھائی حضرت مولانا وجیہ اللہ صاحب نے ترتیب دیا جو جامع مسجد سیدنا محمد جہاں فجر کا بیان تھا وہاں کے امام صاحب بھی ہیں منتظم اعلی بھی ہیں اور یہاں مدرسہ ہے قرآن پاک کا وہاں کے بڑے بھی ہیں۔۔

حضرت مولانا ولی اللہ صاحب کے بھتیجے مولانا فضل اللہ صاحب بھی سفر میں ساتھ ساتھ ہیں جو یہاں کا نظم بھی مل کر دیکھ رہے ہیں۔۔ یہاں مسجد کافی بڑی ہے ماشاء اللہ جو ابھی زیر تعمیر ہے نیچے کی منزل کا حصہ تقریبا مکمل ہونے والا ہے ابھی بھی کام ہورہا ہے اور اوپر کی منزل کا کام ابھی باقی ہے۔۔ مسجد کا نام جامع مسجد سیدنا محمد ﷺہے۔۔

حضرت والا رات تقریبا سوا بارہ تک قیام گاہ پہنچے۔۔ جلدی جلدی وہاں سب نظم ترتیب دیا تاکہ حضرت والا کو جلد آرام مل جائے۔۔ حضرت والا کچھ دیر تشریف فرما ہوئے کمرے میں کچھ نصیحتیں فرمائی ۔ پھر آرام کا فرمایا کہ آج سفر طویل تھا اب بیٹھا نہیں جارہا سب تیاری کریں اور آرام کی فکر کریں۔۔ پھر حضرت والا نے کپڑے تبدیل فرمائے بیت الخلا سے حضرت والا بستر پر تشریف لائے تو تقریبا ایک بج رہا تھا احباب پھر جمع ہوگئے حضرت والا نے کچھ ضروری دوائیاں لیں اور چہل قدمی فرمائی تقریبا اس دوران بھی نصیحتیں فرماتے رہیں۔۔

تقریبا روز کی طرح حضرت والا پونے دو بجے تک آرام کرنے کے لیے بستر پر تشریف لائے۔۔ یہاں نماز فجر کی پونے چھ پر تھی حضرت والا پانچ بجے بیدار ہوئے نماز کی تیاری فرمائی احباب تقریبا سوا پانچ تک اٹھے اور نماز کی تیاری کی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔ کل بعد عشاء والے بیان میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی اور یہاں کل سے ٹھنڈ شروع ہوگئی ہے احباب نے بتایا کہ موسم معتدل تھا دن میں ہلکا گرم اور رات میں نارمل تھا لیکن کل ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوئیں تو ٹھنڈ شروع ہوگئی حضرت والا کو چونکہ سردی زیادہ محسوس ہوتی ہے تو گرم کپڑے حضرت والا نے پہننا شروع فرما دیئے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries