سفر پنجاب عشاء  ۲۳۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     : حقوق الوالدین         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد عشاء بیان بمقام :جامع مسجد فاروق اعظم کورنگ ٹاون اسلام آباد

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد عصر جامع مسجد طوبی میں بیان ہوا۔۔

مغرب نماز مسجد طوبی میں ہی ادا فرمائی۔۔ نماز کے بعد میزبان جناب عبدالحق صاحب کے گھر حضرت والا کے لیے اور سب احباب کے چائے اور بسکٹ کا انتظام تھا۔۔ حضرت والا نے چائے نوش فرمائی۔۔

سب احباب نے بھی جلدی چائے پی۔۔ کیونکہ بعد عشاء بیان والی جگہ کا راستہ پچاس منٹ کا تھا حضرت نے فرمایا کہ فورا چائے پی کر کاروں میں بیٹھیں۔۔ اس پشاور سے چار سدہ سےکوٹ ادو سے لکی مروت سے اور منڈی بہاو الدین ،خانیوال اور اسلام آباد سے کئی احباب حضرت والا کے بیان میں شرکت کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔۔

احباب کی تعداد کافی زیادہ تھی جلدی روانہ کردیا گیا۔۔ سوا چھ پر روانہ ہوئے اور تقریبا بالکل نماز کے وقت سوا سات پر پہنچے فورا نماز ادا کی۔۔

نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries