سفر پنجاب فجر  ۲۴ ۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     : ہم سب مسلمان ہیں          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد نماز فجر بیان بمقام :جامع مسجد سیدنا محمد ﷺ واپڈا کالونی جان مارکیٹ اسلام آباد۔۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ دامت برکاتہم کا کل بعد عشاء جامع مسجد فاروق اعظم کورنگ ٹاون میں بیان ہوا تھا۔۔

کافی بڑی مسجد تھی بیان کے بعد ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے حضرت والا سے مصافحہ کیا تقریبا حضرت والا کو دس منٹ لگےپھر مسجد سے باہر تشریف لائے۔ اُس کے بعد ہمارے پیر بھائی ریحان فصاحت بھائی جو سفر میں موجود ہیں اور سفر کی ترتیب بھی دیکھ رہے ہیں اُن کے دوست شہباز بھائی کے گھر پر سب کے لیے کھانے کا نظم تھا ۔۔

حضرت نے بھی فورا کھانا تناول فرمایا ۔۔ کھانے کے بعد تقریبا آدھا گھنٹہ مجلس ہوئی۔۔ تقریبا ساڑے گیارہ تک کھانا کھا کر قافلہ قیام گاہ کے لیے روانہ ہوا قیام مولانا محمد وجیہ اللہ صاحب دامت برکاتہم کی مسجد سے متصل گھر میں تھا جو جامعہ اشرف المدارس کے استاد مولانا ولی اللہ صاحب دامت برکاتہم کے بڑے بھائی ہیں جس کی تفصیل کل بھیج دی گئی۔۔

یہاں پہنچ کر سوا بارہ تک حضرت والا نے کچھ ضروری فون سنیں پھر کپڑے تبدیل فرما کر چہل قدمی فرمائی اس دوران نصیحتیں بھی فرماتے رہے۔ تقریبا ایک بجے تک حضرت والا نے آرام فرمایا۔۔ فجر نماز پونے چھ بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

بیان کے آغاز میں حمد باری تعالی سے متعلق جناب مصطفی صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries