سفر پنجاب صبح   ۲۴ ۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     : برکت والا طالب علم      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:صبح ساڑے گیارہ بجے بمقام :جامع مسجد غفوریہ جی ۲۔۱۱،اسلام آباد۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حسب معمول ترتیب رہی بعد فجر قیام گاہ کی مسجد میں بیان پھر ناشتہ اور آرام ۔ گیارہ بجے کے بعد قافلے کو روانہ کردیا گیا الحمدللہ ساڑے گیارہ بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔ یہ مدرسہ شہر کے بالکل بیچ میں ہے حضرت والا یہاں کا ماحول دیکھ کر اور اساتذہ سے مل کر بہت خوش ہوئے۔۔

ان شاء اللہ آج بعد مغرب قیام گاہ والی مسجد جامع مسجد محمد ﷺ جہاں بعد فجر بیان ہوا ہے وہی پر بعد مغرب بیان ہے جہاں مستورات کا بھی انتظام کیا گیا ہے اس کے بعد حضرت شیخ دامت برکاتہم پشاور کی طرف تشریف لے جائے گیں۔۔ بیان کے بعد ہی پشاور روانہ ہونا ہے ان شاء اللہ دو گھنٹے کا راستہ ہے ۔ اسکردو کے مولانا الیاس صاحب جنہوں نے جامعہ اشرف المدارس میں پڑھا حضرت شیخ سے بہت پرانا تعلق ہے اور حضرت کے خلیفہ بھی ہیں اب یہاں ہوتے ہیں اور اسی مدرسے میں خدمات انجام دے رہے ہیں مولانا الیاس صاحب نے ہی یہاں بیان کی ترتیب رکھوائی۔۔

ماشاء اللہ حضرت والا سفر میں بالکل کی کم آرام فرماتے ہیں رات دو بج جاتے ہیں اور پھر صبح سے بیانات حضرت والا بار بار فرماتے ہیں آرام تو قبر میں ہوگا بس اللہ تعالی خوش ہوجائیں خوب دین کا کام لے لیں اللہ تعالی عافیت کے ساتھ سفر طے کروادیں حضرت والا تو خوب خوب صحت عطاء فرمائیں اللہ تعالی ہر شر سے حفاظت فرمائیں حضرت شیخ دامت برکاتہم کے جتنے بھی سفر ہوتے ہیں سب کا مقصد صرف اور صرف اصلاحِ تزکیہ نفس ہوتا ہے اس سفر میں بھی اللہ پاک نے حضرت والا سے خوب عظیم الشان کام لیا حضرت تائب صاحب دامت برکاتہم کیا ہی خوب فرمایا ہے

آپ تو زہر کو تریاق بنادیتے ہیں یعنی بے راز کو مشتاق بنادیتے ہیں اللہ تعالی اس سفر کو شرف قبولیت سے نوازیں اور ہر قسم کے شرور و حوادثات سے ہم سب کی حفاظت فرمائیں اخلاص عطاء فرمائیں (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries