سفر پنجاب مغرب   ۲۴ ۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     : حقوق النساء       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد مغرب بیان بمقام :جامع مسجد سیدنا محمد ﷺ واپڈا کالونی جان مارکیٹ اسلام آباد۔۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

نوٹ:پچھلا بیان 26نمبر تھا غلطی سے ایک نمبر رہ گیاجس کی وجہ سے نمبر کی ترتیب غلط ہوگئی اب یہ جو بیان جاری ہورہا ہے یہ 27 نمبر ہے یہ اسلام آباد سفر کا آخری بیان ہے اور یہ قیام کی مسجد میں ہی ہورہا ہے جہاں کے میزبان مولانا محمد وجیہ اللہ صاحب ہیں جو جامع مسجد سیدنا محمد ﷺ کے امام و خطیب بھی ہیں اور یہاں کے منتظمین میں سے ہیں اور میزبان بھی ہیں جامعہ اشرف المدارس کے قدیم استاد حضرت مولانا ولی اللہ صاحب کے بڑے بھائی ہیں مولانا محمد وجیہ اللہ صاحب کا حضرت والا سے بہت محبت کا تعلق ہے صبح ساڑے گیارہ بجے جامع مسجد غفوریہ میں بیان ہوا۔۔

بیان کا دورانیہ سوا گھنٹہ رہا۔۔ بیان کے بعد فورا حضرت والا روانہ ہوئے کیونکہ جہاں کھانے اور ظہر نماز کا نظم تھا وہ تقریبا پچاس منٹ دور جگہ تھی۔۔ پرانے احباب میں سے ہیں بہت برسوں سے تعلق ہے انس اسرار صاحب پہلے سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر میں تھے اب کافی عرصے سے اسلام آباد میں ہیں پوری فیملی یہاں اسلام آباد میں ہے ان کا بہت اسرار تھا کہ حضرت والا ایک بار ان کے گھر تشریف لے آئے ۔ حضرت والا نے ان کے اصرار اور طلب پر فرمایا کہ آرام کی فکر نہیں کرنی ایک مومن کا دل خوش کرنا بھی عبادت ہے اللہ تعالی یہی قبول فرمالیں ۔ حضرت والا انتظام کرنے والوں سے فرمایا کہ ظہر کے بعد کی ترتیب بنالیں جب ترتیب فائنل ہوئے تو انس اسرار صاحب بہت خوش ہوئے کہ حضرت کا بہت بڑا احسان ہے اس نالائق پر اتنی شفقت فرمائی۔۔

پچاس منٹ کا راستہ طے کرکے اُن کے گھر پر پہنچے ۔ فورا پہنچ کر پہلے ظہر نماز ادا کی پھر حضرت والا نے کھانا تناول فرمایا سب احباب کا بھی نظم انہی کے گھر پر تھا۔۔ پھر پونہ گھنٹہ سب نے قیلولہ کیا تقریبا چار بجے سب کو روانہ کردیا گیا کہ جس کو جہاں موقع ملے وہی رک کر عصر نماز ادا کرلیں اور پھر روانہ ہوجائے کیونکہ جہاں بیان تھا وہاں کا راستہ بھی کافی لمبا تھا تقریبا سوا پانچ پر احباب قیام گاہ پہنچے۔۔

فورا پہنچ کر حضرت والا نے چائے نوش فرمائی اور سب احباب کے لیے چائے کا انتظام تھا ۔ پھر مغرب نماز کی تیاری کی۔۔ مغرب کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ بیان کے آغاز میں جناب مصطفی صاحب نے اشعار پڑھ کر سنائے۔۔ اس کے فورا بعد پشاور جانے کی ترتیب ہے۔۔

بیان کا دورانیہ 1:27:13

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries