سفر خیبر پختونخوا فجر   ۲۵ ۔ اکتوبر۴ ۲۰۲ء     : عشق مجازی اللہ کا عذاب ہے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد نماز فجر بمقام :جامع مسجد نمرہ دانش آباد پشاور

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

جامع مسجد سیدنا محمد ﷺ اسلام آباد کی مسجد میں سفر کا آخری بیان بروز جمعرات۲۴،اکتوبر کو بعد مغرب ہوا۔۔بیان کے بعد تقریبا آٹھ بجے تک حضرت والا پشاور سفر کے لیے روانہ ہوئے۔۔ تمام قافلہ بھی فورا روانہ ہوا۔۔

الحمدللہ باعافیت سوا دو گھنٹے میں حضرت والا اور سب احباب باعافیت رہائش گاہ پہنچ گئے۔۔

رہائش گاہ اس بار بھی اُسی جگہ تھی جہاں پچھلی بار تھی ۔۔ فورا پہنچ کر سب نے کھانا کھایا۔۔

تقریبا ساڑے گیارہ تک کھانے سے فارغ ہوئے اس کے بعد حضرت والا نے کپڑے تبدیل فرمائے پھر چہل قدمی فرمائی ۔۔ اس دوران مجلس بھی ہوئی اور پھر کچھ دیر حضرت والا تشریف فرما ہوئے اس دوران دین کی بات چلتی رہی ۔۔

حضرت شیخ دامت برکاتہم نے فرمایا کہ رات کافی ہوگئی ہے، آپ لوگ تھکے ہوئے ہیں سفر کرکے آئے ہیں، اس لئے سب آرام کے لئے جائیں۔ تقریبا ایک بجے تک حضرت والا نے آرام فرمایا۔۔

فجر نماز پونے چھ بجےا دا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries