سفر خیبر پختونخوا :مغرب    ۲۵ ۔ میڈیا اور تصویر کشی کے نقصانات        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد مغرب بیان بمقام :دارالعلوم السادات پیر کلے اصحاب بابا پشاور

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

آج جمعہ بیان مسجد قباء میں ہوا جو بہت اہم بیان تھا۔۔ یہاں کے بیان کی ترتیب پیر بھائی سیف اللہ صاحب نے رکھی تھی جو حضر ت والا سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہر بیان سنتے ہیں ۔ جمعہ نماز ادا کرنے کے بعد حضرت والا اور سب احباب کے کھانے اور آرام کا انتظام جناب سیف اللہ صاحب کے گھر پر تھا۔۔ میزبان اور ان کے ساتھیوں نے حضرت والا اور جو احباب ساتھ تھے سب کا بہت اکرام کیا اور بہت محبت کے ساتھ سب کا خیال رکھا ۔ کھانا کھا کر وہیں سب نے قیلولہ کیا پھر عصر نماز سوا چار پر ادا کی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ فورا روانہ ہوا۔۔

راستہ تقریبا ۴۵منٹ کا تھا لیکن تقریبا ایک گھنٹہ لگ گیا کیونکہ راستہ کافی کچا بھی تھا۔۔ تقریبا مغرب کے وقت پہنچے کیونکہ راستہ کہیں کچا بھی تھا جہاں گاڑی چلانا مشکل ہورہا تھا راستے میں گاڑیاں آگے پیچھے ہوگئی احباب نے گوگل پر لوکیشن کو دیکھا تو کسی جگہ گوگل ایسے راستے پر لے گیا جہاں روڈ بہت خراب تھا اور آگے بند بھی تھا۔۔

حضرت والا کے ساتھ رہبر تھے حضرت والا تو اپنے وقت پر پہلے ہی پہنچ گئے باقی احباب آذان کے بعد راستے میں لوگوں سے پوچھ پوچھ کر پہنچے۔۔ ایک جگہ اور غلط مڑ گئے تھے وہاں سے دس منٹ کا راستہ تھا لیکن الحمدللہ ایک بائیک والے ساتھی ملے تو پھر وہ سب گاڑیوں کو اپنے ساتھ لے کر گئے کہ میں وہاں تک پہنچا دیتا ہوں۔ پھر سب گاڑیاں الحمدللہ باعافیت بیان والی جگہ پنچ گئی۔۔ یہاں کے بیان کی ترتیب رکھوانے والے مفتی سرتاج صاحب ہیں جو حضرت کے خلیفہ ہیں اور جامعہ اشرف المدارس کراچی کے فاضل ہیں اور اللہ خوب اس جگہ اور دوسری جگہ دین کا کام لے رہے ہیں اور ماشاء اللہ ہر کام ہر بیان حضرت والا سے پوچھ کر کرتےہیں اور سفر میں بھی پوچھ کر اجازت لے کر جاتےہیں اور ہر کام حضرت سے پوچھ پوچھ کر کرتے ہیں اور ہر چیز کی اصلاح کی فکر کرتے ہیں۔۔

یہ مدرسہ کافی بڑا ہے جو گاوں کے اندر اور کافی اندر جاکر مدرسہ ہے ۔۔

راستے میں ہر جگہ کھیت ،ہریالی اور باغات تھے اور کئی جگہ کافی اونچے پہاڑ بھی دیکھنے کو ملے ۔۔ یہاں ٹھنڈ کا آغاز ہوچکا ہے پنکھے چلنا بند ہوگئے ہیں اور رات میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے۔۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کی واپسی بروز منگل کی تھی لیکن اب دو دن بڑھا دیئے گئے ہیں چار سدہ کے بعد دو دن سوات کی ترتیب ہوگی ان شاء اللہ۔۔

بروز جمعرات ۳۱،اکتوبر کو ان شاء اللہ بذریعہ واپس تشریف لائیں گے اور مرکزی بیان بھی فرمائے گیں۔۔ آج کراچی سے مفتی فرحان صاحب بھی پشاور بذریعہ جہاز تشریف لائے ہیں اور ساتھ چار احباب بھی آئے ہیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries