سفر خیبر پختونخوا :فجر:    ۲۶ ۔ امرد لڑکوں سے دور رہیں        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد فجربیان بمقام :دارالعلوم السادات پیر کلے اصحاب بابا پشاور

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم بعد مغرب حضرت شیخ کا بہت جوش کے ساتھ درد بھرا بیان ہوا اسی مدرسے میں۔۔ جامعہ اشرف المدارس کے قدیم استاد حضرت مولانا مفتی غلام محمد صاحب دامت برکاتہم بھی بٹ بیر سے تشریف لائے ہوئے تھے مفتی صاحب اب یہاں بٹ بیر پشاور میں ہوتے ہیں اللہ تعالی خوب دین کا کام لے رہے ہیں شیخ العرب والعجم حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے خلیفہ بھی ہیں ان شاء مفتی صاحب کی مسجد میں بھی ۲۷ اکتوبر کو بیان ہوگا۔۔

بعد مغرب بیان کے بعد عشاء نماز سوا آٹھ تک ادا کی۔۔ نماز کے بعد بہت سے لوگوں نے حضرت والا سے ملاقات کی جس میں آدھ گھنٹہ لگ گیا۔۔ پھر حضرت والا اپنے حجرہ میں تشریف لائے وہاں پر مقامی ساتھی سے کمرہ پورا بھر گیا وہاں پر کھانے سے پہلے تقریبا دس بجے تک مجلس ہوئی ۔۔ اُس کے بعد کھانے کا انتظام کیا گیا۔۔ تقریبا ساڑے دس تک کھانے سے فارغ ہوئے اُس کے بعد کمرے میں ہی مجلس ہوئی جس میں جناب مصطفی بھائی نے اشعار بھی سنائے اور حضرت والا نے نصیحتیں بھی فرمائی۔۔

سوا گیارہ تک حضرت والا نے سب کو آرام کا فرمایا کہ آج سفر کی وجہ سے آرام کم ملا جلدی سوجائیں۔۔ سب احباب نے کمرہ خالی کیا ۔ حضرت والا نے کپڑے تبدیل فرمائے اُس کے بعد دوبارہ تشریف فرما ہوئے کچھ دیر اپنے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے فون پر بات فرمائی کافی دیر بات ہوئی جس میں دادا شیخ نے نصیحتیں بیان فرمائی اور یہ بھی فرمایا کہ جہاں جائیں جس مدرسے میں جائیں وہاں تزکیہ نفس کا ضرور ذکر کریں۔۔

تقریبا بارہ بجے حضرت والا نے پھر مجلس فرمائی جس میں ہنسی کی مجلس بھی ہوئی ۔۔ تقریبا پونے گیارہ بجے حضرت والا نے سب کو آرام کا فرمایا۔۔ ایک بجے تک حضرت والا نے آرام فرمایا۔۔

بیان کا دورانیہ 1:01:21

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries