سفر خیبر پختونخوا :مغرب    ۲۶ ۔ اسلام کے لئے سینہ کا کھلنا کیا ہے         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد مغرب بیان بمقام :جامع مسجد نور فیز ۳پشاور

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

آج کے سفر کی مختصر تفصیل۔۔ فجر کے بعدجامعہ دارالعلوم السادات پیر کلے میں بیا ن ہوا۔۔ بیا ن کے بعد فورا ہی ناشتے کا انتظام تھا کیونکہ آگے سفر تھا۔۔ سب کو بتایا گیا کہ دس بجے اٹھ کر تیاری کریں کاروں میں سامان لوڈ کریں اور ساڑے دس بجے تک کاروں میں بیٹھ جائیں۔۔ کیونکہ آگے سفر ایک گھنٹے کا تھا اور ساڑے گیارہ بجے ایک جگہ بیان کی ترتیب تھی۔۔ تقریبا پندرہ گاڑیوں کا قافلہ ٹھیک ساڑے دس بجے روانہ کردیا گیا۔۔

حضرت والا کا رات بھی کم آرام ہوا اور صبح بھی دو گھنٹہ آرام ملا۔۔ راستے میں اصحاب بابا روڈ پر جہاں ایک صحابی کی قبر مبارک ہے وہاں پر تشریف لے گئے۔۔ وہاں پر بغیر ہاتھ اٹھائے دعا مانگی اور نصیحت بھی فرمائی جب نصیحت فرمارہے تھے تو حضرت والا کے آنسو جاری تھے اور عجیب کیفیت طاری تھی اور اکثر احباب کے بھی آنسو جاری تھے سب کی ایک عجیب کیفیت تھی۔۔ یہاں پر جلیل القدر صحابی حضرت سنان بن سلمہ صحابی رسول ﷺہیں جو دیگر کئی اصحاب رسول ﷺ اور مجاہدین اسلام کے ساتھ پشاور کے اس مقام پر چغر مٹی پر ہندوراجاوں کے ساتھ جنگ کے دوران اسلام کا جھنڈا لہرا کر ۶۶ہجری میں شہید ہوئے اس جگہ کو لوگ اصحاب بابا کے نام سے یاد کرتے ہیں۔۔

اُس کے بعد قافلہ روانہ ہوا پھر ساڑے گیارہ بجے ایک جگہ بیان ہوا ان شاء اللہ کسی وجہ سے یہ بیان لائیو نہ ہوسکا جلد جاری کردیا جائے گا۔۔ اس کے بعد اُسی جگہ ایک مسجد میں ظہر نماز ادا کی اُس کے بعد وہی ایک ساتھی کے گھر کھانے کا انتظام تھا سب نے کھانا کھایا تقریبا سوا دو تک حضرت والا بھی کھانے سے فارغ ہوئے اس کے بعد وہاں کے لوگ جمع تھے تو تقریبا سوا تین بجے تک مجلس ہوئی۔۔ صرف آدھا گھنٹہ حضرت والا نے قیلولہ فرمایا۔۔ سوا چار بجے نماز ادا کی۔۔

نماز ادا کرنے کے بعد قافلہ روانہ ہوا ایک جگہ بعد مغرب بیان کی ترتیب تھی تقریبا ۴۰ منٹ میں قافلہ مسجد پہنچا۔۔ مغرب نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries