سفر خیبر پختونخوا :فجر:    ۲۷ ۔ دنیا سے دل نہ لگانا          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد فجر بیان بمقام :جامع مسجد عمر فاروق دانش آباد پشاور

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بعد عشاء جامع مسجد بیت المکرم میں والدین کے حقوق،بیویوں کے حقوق اور گناہ چھوڑنا،اللہ کی معافی رحمت ،جذب اور اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونا اس عنوانات پر اہم بیان ہوا۔۔

بیان کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد رہا۔۔ بیان کے بعد حضرت والا قیام گاہ تشریف لے گئے جہاں بروز بدھ پشاور میں اسرار بھائی کے ہاں رہائش تھی آج انہی کے گھر پر دوبارہ قیام و طعام کی ترتیب رہی۔۔ تقریبا بیان کے بعد ساڑے نو بجے تک قیام گاہ پہنچے۔۔ دس بجے تک کھانے کا نظم ہوا۔۔ کھانے کے بعد کچھ مہمان حضرات تشریف لے آئے حضرت والا نے پھر مجلس فرمائی جس میں وراثت سے متعلق کہ بہنوں بیٹیوں کو وراثت کا حصہ نہیں دیتے اور شادی میں لڑکی کھانے پر کتنا لاکھوں کا خرچہ کرتے ہیں اور باہر ملک جانا کتنا نقصان دہ ہے اس پر اہم مجلس ہوئی۔۔ مجلس تقریبا گیارہ بجے تک ختم ہوئی۔۔

حضرت والا نے فرمایا آج صبح سے سفر پر ہیں اب نیند بہت آرہی ہے اس لیے سب آرام کی فکر کریں۔۔ حضرت والا نے کپڑے تبدیل فرماکر چہل قدمی کی اور دوائیاں لیں اور ضروری فون پر بات فرمائی اسی میں بارہ بج گئے۔۔ حضرت والا کے حجرہ میں دوبارہ کافی احباب جمع ہوگئے پورا کمرہ بھر گیا۔۔ دوبارہ مجلس کا آغاز ہوگیا جس میں حضرت والا نے اپنی پرانی ڈائریوں سے شیخ سے متعلق محبت بھرے اشعار اور شیخ کی قدر پر اہم مجلس فرمائی یہ مجلس الحمدللہ آن لائن بھی ہوئی ۔۔ احباب کے میسجز بھی آئے کہ ماشاء اللہ بہت محبت بھری مجلس تھی۔۔ حضرت والا نے یہ مجلس ڈیڑھ بجے تک ختم فرمائی۔۔۔

پھر فرمایا کہ پانی پیا اس لیے دوبارہ استنجاء کے لیے جانا ہے سب اپنی اپنی جگہ جاکر آرام کریں حضرت والا نے حسب معمول دو بجے ہی آرام فرمایا اور پانچ بجے بیدار ہو کر فجر نماز کی تیاری کی۔۔ تقریبا بمشکل تین گھنٹہ حضرت والا کو نیند ملی۔۔ اللہ تعالی نیند میں آرام میں خوب برکت عطاء فرمائیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries