سفر خیبر پختونخوا :مغرب:    ۲۷ ۔ عظمت صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین          !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

 جامع مسجد برہان خیل بڈھ بیرپشاور۔

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت والا کا دوپہر بہت بڑے مدرسے امداد العلوم میں پچاس منٹ کا بیان ہوا۔۔

حضرت والا نے فرمایا کہ جو جتنا وقت دے دیں بس اُسی وقت پر بیان کو ختم کردینا چاہیے اس لیے جتنا وقت دیا گیا تھا اُسی وقت پر بیان کو ختم فرمایا۔ پھر ظہر نماز ڈیرھ بجے ادا کی گئی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد میزبان اسرار بھائی کے گھر قافلہ پہنچا۔۔فورا ہی کھانے کا انتظام کیا گیا ۔۔ کھانے کے بعد تقریبا ایک گھنٹہ آرام کا موقع ملا۔۔جس میں حضرت والا قیلولہ فرمایا اور احباب نے اپنے اپنے کام دیکھ کر آرام کیا۔۔

یہاں کے میزبان اسرار صاحب اور اُن کے رفقاء جس میں سیف اللہ بھائی اور مولانا اکرام اور بھی سب نے بہت اکرام کیا سب کا بہت خیال رکھا بہت محبت سے پیش آئے کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی بار بار آکر پوچھنا بھی کہ کسی چیز کی کمی تو نہیں، کسی کی ضرورت ہو تو بتائیں اور یہ بھی کہا کہ ہم لوگ حضرت والا اور سب مہمانوں کی خدمت کاحق ادا نہیں کرسکتے آپ لوگ اللہ کے راستے میں نکلے ہوئے ہیں ۔۔اللہ تعالی سب کو جزائے عظیم عطاء فرمائیں اپنی شان کے مطابق جزائے عظیم عطاء فرمائیں۔۔ عصر نماز کے بعد قافلہ بڈھ بیر کے لیے روانہ ہوا۔۔

یہاں کے بیان کور کھوانے والے استاد محترم حضرت مفتی غلام محمد صاحب دامت برکاتہم ہیں جنہوں نےجامعہ اشرف المدارس میں کئی برس تدریس بھی کی اور وہاں کے انتظامات کے بھی بڑے تھے حضرت مفتی صاحب نے تخصص دارالعلوم کورنگی میں کیا اور پھر اُس کے بعد شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی خانقاہ میں ایک برس وقت بھی لگایا اور حضرت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ بھی ہیں اور اب یہاں بڈھ بیر میں کافی بڑی مسجد اور مدرسہ ہیں اس مدرسے کے بڑے ہیں امامت اور تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اللہ تعالی مفتی صاحب سے خوب دین کا کام لے رہے ہیں یہ بھی مسجد و مدرسہ گاوں کے اندر جاکر ہے لیکن ماشاء اللہ بہت بڑی مسجد اور مدرسہ ہے۔۔

اللہ تعالی مفتی صاحب کی حفاظت فرمائیں خوب دین کام لیں ہر شرور و حوادثات سے اللہ تعالی بچائیں اللہ تعالی نظر بد سے بھی بچائیں اور حاسدین کے شر سے بھی بچائیں۔۔ قافلہ الحمدللہ ساڑے پانچ تک مفتی صاحب کی جگہ پہنچ گیا پندرہ گاڑیوں کا قافلہ تھا چونکہ گلی تنگ تھی تو گاڑیوں کو پارک کرنے میں پندرہ منٹ لگ گئے پارکنگ کی جگہ کافی بڑی تھی تمام گاڑیاں اندر آگئیں لیکن گلیاں تنگ ہونےکی وجہ سے کچھ وقت لگ گیا لیکن ماشاء اللہ یہاں کے ساتھیوں نے کار یں پار کرانے میں کافی ساتھ دیا۔۔

حضرت والا نے پہنچ کر کچھ دیر مجلس فرمائی کیونکہ کافی تعداد میں مقامی حضرات موجود تھے۔۔ بعد مغرب بیان کا آغاز ہوا۔۔ بیان کے آغاز میں مفتی غلام محمد صاحب نے کچھ بات فرمائی پھر مصطفی بھائی نے اشعار پڑھے اُس کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries