سفر خیبر پختونخوا :فجر:    ۲۸اکتوبر ۲۴ء:  انعام یافتہ لوگ           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

  بوقت:بعد فجر بیان بمقام :جامع مسجد نمرہ دانش آباد پشاور

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

کل بعد مغرب مفتی غلام محمد صاحب کی مسجد میں دو گھنٹے کا بیا ن ہوا۔۔

بیان بہت ہی اہم تھا اور بہت ہی دردل دل سے بیان ہوا احباب ضرور سنیں اس بیان میں حضرت والا کی کیفیت ہی الگ تھی اور مجمع بھی بہت زیادہ تھا جو بیان سن کر اکثر مجمع رورہا تھا ۔۔ بیان کے بعد عشاء نماز ادا کی گئی پھر سوا آٹھ بجے تک مفتی غلام محمد صاحب کی خانقاہ میں ہی کھانے کا نظم ہوا۔۔

حضرت والا نے کھانا تناول فرمایا پھر تقریبا پونہ گھنٹہ مجلس فرمائی۔۔ تقریبا ساڑے نو تک قافلہ روانہ ہوا اور سوا دس تک قیام گاہ جناب اسرار صاحب کے ہاں پہنچے۔۔ یہاں پہنچ کر پندرہ منٹ مجلس ہوئی۔۔ تقریبا بارہ بجے تک حضرت والا آرام کے لیے بستر پر تشریف لے آئے فرمایا آج جلدی سوجائیں۔۔ فجر نماز پونے چھ پرادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔

آج ان شاء اللہ چارسدہ کی ترتیب ہے اور وہیں پر آج رات قیام ہوگا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries