سفر خیبر پختونخوا :عشاء   :    ۲۹اکتوبر ۲۴ء:  عشق مجازی سنگین فتنہ ہے        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد عشاء بیان بمقام :جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتم کا دارالعلوم نعمانیہ چار سدہ میں انتہائی درد دل سے اور عجیب مضامین پر بیان ہوا۔۔ اس بیان کو احباب ضرور سنیں ان شاء اللہ خوب نفع ہوگا۔۔ اکثر طلباء کو دیکھا کہ آنسووں کے ساتھ رورہے تھے۔۔

طلباء کی بہت بڑی تعداد تھی ماشاء اللہ بہت محبت کے ساتھ سب بیان سن رہے تھے۔۔ بیان جیسی ختم ہوا تو ہر طرف طلباء ہی طلباء چاروں طرف رش لگ گیا طلباء نے زیارت اور مصافحہ کرنے کے لیے قطاریں لگالیں اساتذہ کرام طلباء کرام کو ہٹارہے تھے اور حضرت والا کو اساتذہ کرام اپنے ساتھ کار کی طرف لے گئے کچھ طلباء قریب تھے مصافحہ کررہے تھے لیکن اتنی بڑی تعداد سے مصافحہ کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ رش اتنا تھا کہ دھکے لگ رہے تھے احباب کو بھی باہر آنے میں بہت مشکل سے جگہ ملی ۔۔

حضرت والا کو کار تک آنے میں اور کار کو باہر آنے میں بیس منٹ لگ گئے اس سفر میں آج پہلی بار اتنے طلباء دیکھے بہت بڑا مدرسہ اور مسجد ہر جگہ اوپر کی منزل چھت نیچے گراونڈ سب کا سب طلباء سے بھرا ہوا تھا ۔۔ بہت ہی پُر نور منظر تھا طلباء کو دیکھ کر ہر طرف اللہ والے ڈاڑھی والے ٹوپی والے ایک عجیب ہی منظر تھا جس کو لکھا نہیں جاسکتا صرف دورہ حدیث میں ہی تیرہ سو طالبعلم تھے ۔۔

تقریبا ساڑے بارہ بجے حضرت والا اور قافلہ سوات کے لیے روانہ ہوا۔۔ تقریبا دو بجے سوات ٹول پلازہ سے آگے آکر ظہر نماز پیٹرول پمپ کے ایک مصلے پر ادا کی۔۔ نماز کے بعد دوبارہ روانہ ہوئے تقریبا ساڑے تین بجے تک قافلہ الحمدللہ باعافیت جامعہ تعلیم القرآن پہنچ گیا۔ دوپہر میں کھانے کا انتظام نہیں کیا گیا بلکہ کاروں میں ہی سینوچ کا انتظام کردیا گیا تھا۔۔ پونے چار تک کچھ احباب پہنچے پھر تیاری کی اور سوا چار پر عصر نماز ادا کی۔۔ عصر نماز کے بعد سب کے لیےچائے اور بسکٹ کا انتظام کیا گیا تھا اس دوران حضرت والا نے مجلس بھی فرمائی۔۔ یہاں عصر کی نماز اور مغرب کی نماز میں ایک گھنٹہ کا وقت تھا ۴:۲۰ پر عصر نماز ادا کی اور ۵:۲۰ پر مغرب نماز کا وقت ہوگیا۔۔

مغرب نماز ادا کرنے کے بعد سب احباب نے کھانا کھایا آج کھانے کا انتظام بعد مغرب رکھا گیا کیونکہ دوپہر کھانا نہیں کھایا تھا رات کے کھانے کا انتظام بعد مغرب ہی کردیا گیا۔۔ عشاء نماز یہاں ۸:۴۰ پر تھی لیکن بیان کی وجہ سے عصر اور مغرب میں اعلان ہوا کہ آج عشاء نماز سوا سات بجے ادا کی جائے گی ان شاء اللہ۔۔۔

حضرت والا نے تو بعد مغرب آرام فرمایا اور کھانے کےبعد احباب نے بھی کچھ دیر آرام کیا۔۔ آرام کا موقع تو نہیں ملا صرف کچھ دیر لیٹ گئے۔۔ یہاں کے مقامی ساتھی نے بتلایا کہ کل رات دس بجےسے ایک بجے تک اولے پڑے ہیں اُس کے بعد سے ٹھنڈ بھی بڑھ گئی۔۔ اور صبح فجر کے وقت زیادہ ٹھنڈ ہوجائے گی۔۔ یہاں ٹھنڈ بھی ہے اور پانی بھی بہت زیادہ ٹھنڈا ہے فرش بھی خوب ٹھنڈا ہورہا ہے۔ بعد مغرب سے بہت زیادہ بجلی چمک رہی ہے اور بجلی بھی ایسی چمک رہی تھی کہ ہر جگہ روشنی ہورہی تھی اور باد ل بھی بہت زیادہ آواز کے ساتھ گرج رہے تھے بیان کے دوران بھی بہت زیادہ بجلی چمکتی رہی اور بادل آواز کے ساتھ گرجتے رہے مقامی ساتھی نے حضرت والا سے عرض کیا کہ آج بھی بہت زیادہ بارش کا امکان ہے پھر حضرت والا نے موسم کے معتدل ہونے کی دعا فرمائی۔۔ ہ وہی مسجد ہے جب حضرت شیخ اکتوبر ۲۰۱۹ میں سوات تشریف لائے تھے تو حضرت شیخ کے ہاتھوں اس کی سنگِ بنیاد رکھوائی تھی اور دعا کروائی تھی جس جگہ حضرت شیخ نے سنگِ بنیاد رکھی تھی اور دعا فرمای تھی وہاں مولانا محب اللہ صاحب نے حضرت شیخ کے نام سے دروازے پر لکھوایا ہے بابِ فیروز۔ماشاء اللہ۔۔۔

بہت بڑا مجمع ماشاء اللہ موجود تھا اور کافی زیادہ طلباء کرام بھی بہت بڑا مدرسہ بھی ہے اور ۲۰۱۹ میں مسجد بھی ماشاء اللہ بہت خوبصورت بن رہی تھی پچھلے سفر غالبا ۲۰۲۱ میں حضرت مولانا محب اللہ صاحب نے حضرت والا سے اس کا افتتاح بھی کروایا تھا اور مغرب نماز بھی حضرت والا سے پڑھانے کا فرمایا تھا حضرت والا نے مولانا محب اللہ کے بہت زیادہ اسرار پر مغرب نماز پڑھائی تھی اب ماشاء اللہ مسجد مکمل بن چکی ہے بہت شاندار مسجد بنی ہے ایسی بڑی مسجد اور بہت بہترین انداز میں اور ہر چیز بہترین لگائی گئی پورے سفر میں ایسی مسجد اور مدرسہ دیکھنے کو نہیں ملا۔۔

حضرت شیخ دیکھ کر بہت خوش ہوئے اتنی مضبوط اور خوبصورت اور بہت زیادہ کھلی مسجد بنی ہے ۔۔ یہاں بھی خوب ٹھنڈ ہے اور پانی بھی برف کی طرح ٹھنڈا ہے۔۔ عشاء نماز سواسات بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ بیان کے دوران تقریبا سوا آٹھ بجے بہت تیز بارش شروع ہوگئی تھی گرج چمک کے ساتھ بہت تیز بارش ہوئی اور خوب ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔اللہ تعالی عافیت کا معاملہ فرمائیں۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries