سفر خیبر پختونخوا :فجر  :    ۳۰۔اکتوبر ۲۴ء:  اللہ والوں کی تلاش        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بوقت:بعد فجر بیان بمقام :جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

کل بعد عشاء اسی جامعہ میں بیان ہوا۔۔ بیان کے بعد ساڑے نو بجے حضرت والا نے کھانا تناول فرمایا باقی احباب نے تو بعد مغرب کھانا کھا لیا تھا کچھ احباب رہ رگئے تھے انہوں نے بیا ن کے بعد کھایا۔۔ کھانے کےبعد ایک بڑی تعداد میں مدرسے کے طلباء حضرت والا کے حجرہ میں جمع ہوگئے حضرت شیخ نے مصطفی بھائی سے اشعار پڑھوائے اور مجلس میں نصیحتیں بھی فرمائیں۔۔

سوا گیارہ بجے حضرت والا نے سب سے آرام کا فرمایا۔۔ رات خوب ٹھنڈ رہی کیونکہ کافی دیر بارش بھی ہوئی تھی اور رات بھر خوب ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔۔ فجر نماز پونے چھ بجے ادا کی پھر بیان ہوا تمام بیانات کی ترتیب اسی مدرسے میں ہے

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries