سفر خیبر پختونخوا :مغرب   :    ۳۰۔اکتوبر ۲۴ء:  اللہ والوں کو ستانے کا وبال         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام :جامعہ تعلیم القرآن تختہ بند سوات

بیان :عارف باللہ حضرتِ اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ کا دوپہر بارے بجے جامعہ تعلیم القرآن میں ہی بیان ہوا۔۔ بیا ن کی ترتیب تو ساڑے گیارہ بجے کی تھی لیکن مدرسے کے کسی نظم کی وجہ سے اعلان کردیا گیا ہے کہ بیان بارہ بجے ہوگا۔۔ جب بیان شروع ہونے والا تو کافی تعداد میں مدرسے کے اساتذہ کرام تشریف لائے حضرت والا نے کچھ اہم مجلس فرمائی اور مدرسے سے متعلق بھی نصیحت فرمائی۔۔

بارہ بجے حضرت والا نے فرمایا کہ اساتذہ کرام آئے ہیں اگر دیر ہوجائے تو بارہ بجے مصطفی بھائی اشعار کی مجلس شروع کردیں۔۔ بارہ بجے اشعار کی مجلس کا آغاز ہوا۔۔ حضرت والا اساتذہ کرام کےپاس سے نصیحت فرماکر تقریبا ۱۲:۲۰پر تشریف لائے پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔ آج بعد عصر مدرسے کے مہتمم حضرت مولانا محب اللہ صاحب دامت برکاتہم اور حضرت مہتمم صاحب کے صاحبزادے حضرت والا سے بیعت ہوگئے حضرت والا نے مولانا محب اللہ صاحب کو خلافت بھی دے دی اور فرمایا کہ آپ ما شاء اللہ بزرگوں کی نشانی ہیں بزرگوں کی اولاد میں سے ہیں اللہ والے ہیں اب یہاں پر روزانہ دس منٹ اصلاحی مجلس شروع کریں۔۔ پھر سب کے لیے چائے کا انتظام ہوا۔

حضرت والا نے بھی چائے نوش فرمائی۔۔ حضرت والا نے فرمایا کہ یہاں بہت ہی مزہ آیا جانے کو دل ہی نہیں کررہا ہے عجیب پُر نور منظر ہے ہر جگہ نور ہی، نور وجہ کیا ہے ؟کہ سب اللہ والے ہیں ،طلباء کرام کو بھی دیکھا سب کے سفید لباس اور سفید ٹوپی ایک کی بھی کالی اور لال اور رنگین ٹوپیاں نظر نہیں آئیں۔۔ اور تمام طلباء کرام پہلے سے ہی صف اول میں موجود ہوتے ہیں ایک بھی کسی نماز میں مسبوق نظر نہیں آیا۔۔

یہ اس سفر آخری بیان ہے اس کے بعد عشاء نماز کے بعد اسلام آباد کا سفر ہے اسلام آباد میں آج قیام ریحان مسقط بھائی کے گھر ہوگا جو پہلے مسقط میں ہوتے تھے اب اسلام آباد میں ہیں۔۔ صبح پھر حضرت والا کی کراچی کی فلائیٹ ہےان شاء اللہ کل حضرت والا مرکز غرفۃ السالکین تشریف لے آئے گیں۔۔ان شاء اللہ کل مرکزی بیان حضرت والا ہی فرمائیں گے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries