فجر مجلس      یکم نومبر ۲۴ء:  ذکر کا طریقہ         !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:49) ذکر سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کی نصیحت۔۔۔

02:50) مراقبے کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔

07:22) ذکر کا طریقہ: ذکر اللہ کا طریقہ عرض کرتا ہوں ۔ حدیث شریف کا مضمون ہے کہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَھَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِبندہ جب زمین پر لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کہتا ہے تو اس کی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ عرشِ اعظم پر جا کر بے حجاب اللہ سے ملتی ہے۔ کوئی پردہ نہیں ہوتا۔ یہ تصوف مدلّل بالحدیث ہے۔ یعنی لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی رفتار اتنی تیز ہے کہ عرشِ اعظم تک اور اللہ تعالیٰ تک جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتی ہے کیوں صاحبو اور اللہ کا ذکر کرنے والے دوستو! کیا تصور میں یہ مزہ نہیں ہے کہ ہم تو نہیں پہنچے مگر ہمارا ذکر اللہ تک اور عرشِ اعظم تک پہنچ جائے ساتوں آسمان عبور کر کے۔

11:04) مولانا بدرِ عالم صاحب رحمۃ اللہ علیہ ترجمان السنتہ میں لکھتے ہیں کہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی رفتار اور کاٹ اتنی تیز ہے کہ ساتوں آسمان پار کر کے عرشِ اعظم پر اللہ سے ملتی ہے، اگر اللہ کو عرشِ اعظم پر نہ پاتی تو عرشِ اعظم سے بھی آگے بڑھ جاتی۔ اسی لیے شاعر کہتا ہے ؎ نظر وہ ہے جو اس کون و مکاں کے پار ہوجائے مگر جب روئے تاباں پر پڑے بیکار ہوجائے

12:23) چوں بنالم چرخ ہا نالاں شوند جب میں روتا ہوں تو آسمان بھی میرے ساتھ روتے ہیں۔ آہ! کیا درد بھرا دل اللہ نے مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کو عطا فرمایا تھا۔ فرماتے ہیں ؎ چوں بنالم چرخ ہا نالاں شوند چوں بگریم خلقہا گریاں شوند جب میں گریہ کرتا ہوں تو ساری مخلوق میرے ساتھ روتی ہے اللہ کی یاد میں اور فرماتے ہیں ؎ ہر کجا بینی ت وخوں بر خاکہا اے دنیا والو! دنیا کی کسی زمین پر اگر دیکھو کہ خون پڑا ہوا ہے ؎ پس یقیں می داں کہ آں از چشم ما پس یقین کرلینا کہ جلال الدین رومی ہی رویا ہوگا اور فرماتے ہیں کہ اے اللہ! ایک قطرہ سے سکون نہیں مل رہا ہے ؎ اے دریغا اشکِ من دریا بدے تانثار دلبر زیبا شدے اے اللہ! کاش میرے آنسو دریا کے دریا ہوجاتے تو میں پورا کا پورا دریا آنسوئوں کا نثار کردیتا۔ تھوڑے سے رونے میں مزہ نہیں آرہا ہے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ اللہ سے مانگ رہے ہیں کہ دریا کے دریا آنسو کے ہوجائیں اور سب اللہ پر نثار کردوں، فدا کردوں۔

14:10) مجلس ذکر۔۔۔

دورانیہ 21:28

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries