عشاء مجلس      ۲  نومبر ۲۴ء: سید الاستغفارپڑھنے  کی فضیلت           !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

07:41) بیان کے آغاز میں اشعار ۔۔

10:00) حالیہ سفر کی مختصر کارگزاری۔۔

11:34) چار انعامات ۔۔

14:26) سید الاستغفار پڑھنے کی فضیلت ارشاد فرمایا کہ بخاری شریف کی روایت ہے کہ جو سید الاستغفار کو صبح میں پڑھ لےاور رات سے پہلے اس کی موت آجائے یا رات میں پڑھے اور صبح سے پہلے موت آجائے تو وہ اہلِ جنت سے ہوگا: سَيِّدُ الْاِسْتِغْفَارِ اَنْ یَّقُوْلَ الْعَبْدُ اللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّيْ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِيْ وَاَنَا عَبْدُكَ وَاَنَا عَلٰى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ وَاَبُوْءُ لَكَ بِذَنْۢبِیْ فَاغْفِرْ لِيْ فَاِنَّہٗ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ

28:11) درود شریف کی اہمیت۔۔

41:30) شیخ کی مجلس کا ادب۔۔ بے اصولی پر تنبیہہ اس وقت رات کے گیارہ بج رہے تھے اور یہاں روزانہ یہی وقت ہورہا ہے۔ لوگ حضرت والا کے ساتھ مجالست کے شوق میں بیٹھے رہتے ہیں اور حضرت والا حسبِ عادت غایت شفقت و کرم سے ارشاد فرماتے رہتے ہیں حضرتِ اقدس کے کلام کی سحر انگیزی و اثر آفرینی سے احباب مجلس سے اٹھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ غرض مجلس ختم ہوئی،

حضرت والا عشاء کے بیان کے بعد کھانا تناول فرمارہے تھے۔ دسترخوان پر دورانِ طعام احقر سے ایک سخت غلطی ہوگئی کہ احقر نے سرگوشی کرتے ہوئے مولانا داؤد کے کان میں کچھ کہا جو احقر کے قریب بیٹھے ہوئے تھے اور احقر کو بے اختیار ہنسی آگئی اور آہستہ آہستہ ہنسنے لگا۔ کھانے سے فارغ ہوکر احقر کی اصلاح کے لیے حضرت والا نے تنبیہہ فرمائی کہ تعجب ہے کہ اتنے پرانے ہوکر ایسی غلطی کرتے ہو کہ مبتدی بھی نہیں کرسکتا۔ کیا آپ کو معلوم نہیں کہ شیخ کی مجلس میں اس طرح کانا پھوسی کرنا سخت بے ادبی ہے۔ کیا آپ نے ہم لوگوں کو کبھی حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب کی مجلس میں اس طرح کانا پھوسی کرکے ہنستے ہوئے دیکھا ہے؟ بتائیے! نئے لوگ آپ کی اس حرکت سے کیا اثر لیں گے۔ بجائے اس کے کہ آپ دوسروں کو ادب سِکھاتے اپنے عمل سے دوسروں کو بے ادب بنارہے ہو۔ سورئہ حجرات میں جو آداب نبی صلی اﷲ علیہ و سلم کے لیے نازل ہوئے ہیں

47:21) حضرت حکیم الامت نے لکھا ہے کہ نائبینِ رسول یعنی علماء و مشایخ کے لیے بھی وہی آداب ہیں، اس وقت آپ تَجْھَرُوْا بِالْقَوْلِ کا مصداق تھے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت آپ کو حضوری مع الحق حاصل نہیں تھی کیونکہ ہر وقت اکرامِ شیخ کا حق وہی ادا کرسکتا ہے جو ہر وقت باخدا ہو حتیٰ کہ ہنسنے میں بھی خدا کو نہ بھولے۔ غلطی تو یہ اتنی بڑی تھی کہ اسی وقت سزا دی جاتی لیکن اب جاکر اعلان کرو کہ مجھ سے سخت نالائقی ہوئی کہ شیخ کی مجلس میں کانا پھوسی کرکے ہنسا۔ اﷲ میری اس نالائقی و بے ادبی کو معاف فرمادے۔

47:41) احقر نے حضرت والا سے معافی مانگی کہ سخت نالائقی ہوئی اور ان شاء اﷲ آئندہ کبھی ایسی حرکت نہ ہوگی اور احباب کے سامنے اعلان کرکے حضرت والا کو اطلاع کی تو حضرت والا خوش ہوگئے۔

53:47) شیخ کے حقوق پر نصیحت۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries