فجر مجلس ۷     نومبر ۲۴ء: ذکر اللہ کے فائدے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

07:30) ذکراللہ کے فائدے: لاَ اِلٰہ اِلاَّ اﷲُکا ائیرکنڈیشن ارشاد فرمایا کہ ائیرکنڈیشن کے دو کام ہیں نمبر (۱) گرمی کو باہر پھینکنا اور نمبر (۲) کمرہ میں ٹھنڈک پید اکرنا۔ اللہ تعالیٰ نے لاَ اِلٰہ اِلاَّ اﷲُ کا جو ائیرکنڈیشن ہمیں عطا فرمایا ہے اس کے بھی دو کام ہیں کہ لاالٰہ سے غیر اللہ کی گرمی کو قلب سے باہر پھینکنا اور گرمی کے ساتھ اندھیروں کو بھی نکالنا۔

07:31) جس کے دل میں نسبت مع اللہ کا موتی ہو پھر اس کو کسی چیز کا غم نہیں ہوتا۔۔۔

14:27) اس کے بعد پھر الا اللہ سے قلب میں ٹھنڈک بھی عطا ہوتی ہے اور نور اور اُجالا بھی پیدا ہوتا ہے پس جو لاالٰہ سے گرمی کو قلب سے باہر نہیں پھینکے گا اس کا قلب الا اللہ سے ٹھنڈا نہیں ہوگا۔ آج کل اکثر لوگ لاالٰہ کی ضرب تو پھسپھسی لگاتے ہیں اور الا اللہ کی ضرب زور سے لگاتے ہیں یعنی غیر اللہ سے بچنے کا مجاہدہ و مشقت کم اٹھاتے ہیں اور ذکر و عبادت کا خوب اہتمام کرتے ہیں لیکن اس ہمت چوری سے وہ صاحب نسبت نہیں ہورہے ہیں کیونکہ اللہ کی دوستی کی بنیاد کثرت ذکر پر نہیں، صرف گناہ چھوڑنے پر ہے۔ ایک شخص ایک لاکھ ذکر اللہ اور ہر سال حج و عمرہ کرتا ہے لیکن سڑکوں پر کسی کالی گوری کو نہیں چھوڑتا، بدنگاہی کرتا ہے یہ شخص اللہ کا ولی نہیں ہے۔

اگر یہ اللہ کا ولی ہوتا تو ان لیلائوں کو کبھی نہ دیکھتا۔ مولیٰ کو پانے والا لیلیٰ چور نہیں ہوتا، سورج کو پانے والا ستارہ چور نہیں ہوسکتا جس طرح اگر دنیوی بادشاہ اور سلطان کے بارے میں یہ خبر آئے کہ اس نے ایک سبزی والے کے ٹھیلہ سے ایک آلو چُرالیاتو اس کا کوئی یقین نہیں کرے گا کیونکہ ایک بادشاہ جو کروڑوں کی سلطنت رکھتا ہے آلو چور نہیں ہوسکتا اسی طرح وہ مولیٰ اور خالق نمکیات لیلائے کائنات جس کے دل میں ہوگا وہ لیلیٰ چور نہیں ہوسکتا کیونکہ دُنیوی حُسن کی اس کے دل میں کوئی وقعت نہیں رہتی۔

18:07) جتنا آپ کا لاالٰہ تگڑا ہوگا اتنا ہی الا اللہ تگڑا ہوگا۔

دورانیہ 18:39

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries