مرکزی بیان ۷      نومبر ۲۴ء: حقوق شیخ اور آداب     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

09:11) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔

پھول ان کے سدا بہار نہیں قلب جو غم سے ہمکنار نہیں

خار صحرا ہے گلعذار نہیں موسم گل جو کل خزاں ہوگا اس خزاں کو سمجھ بہار نہیں

ان کے عارِض کی عارضی ہے بہار پھول ان کے سدا بہار نہیں

جن کی آنکھوں سے کتنے بسمل تھے ان کا دیکھا ہے کیا مزار نہیں

ایسی اُلفت کا کیا سہارا ہے رنگِ فانی کا اعتبار نہیں

موت سر پر کھڑی ہے اے عشرت اب تو غفلت میں دن گذار نہیں

09:12) آخری سانس تک اصلاح کرانی ہے۔۔۔

12:59) دین کس چیز کا نام ہے؟اور آج ہم نے دین کس کو سمجھا ہوا ہے؟۔۔۔

14:16) تصویر کشی کافتنہ۔۔۔جب اتنے فتوے آگئے تو پھر احتیاط کیوں نہیں کرتے،کیوں نہیں مانتے؟۔۔۔

17:44) آج ہم اپنے بڑوں کی بات کیوں نہیں مانتے؟جب وہ کسی چیز سے منع کرتے ہیں یا نہ کرنے کا فرماتے ہیں تو پھر ان کی اطاعت کیوں نہیں؟۔۔۔

21:23) اللہ تعالیٰ کا دردِ دل خوش نصیبوں کو ملتا ہے۔۔۔

22:14) اللہ تعالیٰ کے راستے میں مایوسی ہے ہی نہیں کتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کرلیں اللہ تعالیٰ سب معاف فرما دینے والے ہیں۔۔۔

26:29) غیبت اور جھوٹ کا گناہ ۔۔۔

30:33) اللہ تعالیٰ جس کے دل میں آتے ہیں پھر وہ کسی سے مرغوب نہیں ہوتا۔۔۔ بس ایک بجلی سی پہلے کوندی پھر اس کے آگے خبر نہیں ہے مگر جو پہلو کو دیکھتا ہوں تو دل نہیں ہے جگر نہیں ہے

32:44) عقل مند لوگ کون ہیں؟۔۔۔

35:50) اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَ الْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ اے اللہ! ہم آپ سے آپ کی محبت مانگتے ہیں اور آپ کے عاشقوں کی محبت بھی مانگتے ہیں اور ان اعمال کی محبت بھی مانگتے ہیں جو آپ کی محبت تک پہنچاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے یہ دُعا مانگنی چاہیےاپنے لیے بھی اوراپنی اولاد کے لیے بھی۔۔۔

38:43) آج لوگ میڈیا پر جاکر دین سے دُور ہورہے ہیں علماء سے دُور ہورہے ہیں،علماء نے کب کہاکہ دُنیا منع ہے؟دُنیا تب منع ہے جب اللہ تعالیٰ کو ناراض کیا جائے۔۔۔

44:00) اللہ والوں سے اللہ ملتا ہے۔۔۔

44:57) اللہ تعالیٰ کی معافی کا سمندر لامحدود ہےاگر زمین اور آسمان سے بڑھ کر بھی گناہ ہوجائیں تو توبہ کرنے سے سب معاف ہوجاتے ہیں۔۔۔ بعض لوگ غالب کا یہ شعر پڑھتے ہیں کہ کعبہ کس منہ سے جائو گے غالبؔ شرم تم کو مگر نہیں آتی حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمہ اللہ نے اس شعر کوبدل دیا اور فرمایاکہ میں اسی منہ سے کعبہ جائوں گا شرم کو خاک میں ملائوں گا ان کو رو رو کے میں منائوں گا اپنی بگڑی کو یوں بنائوں گا

48:56) مسجد میں دُنیا کی باتیں کرنے پر عذاب۔۔۔

50:59) جتنااپنے شیخ سے حُسنِ ظن ہوگا اتنا فائدا ہوگا۔۔۔

55:50) اللہ تعالیٰ کی معافی اور پیار۔۔۔سب سے آخر میں دُوزخ سے نکلنے والے مومن کا واقعہ۔۔۔

01:07:40) مرکز تربیت خواتین کی خواتین کو اہم نصیحت۔۔

01:15:57) مٹ کر رہنا،جھک جائے اپنا محاسبہ کرے کہ لوگ ڈر تو نہیں رہے اخلاق کیسے ہیں۔۔

01:20:12) ہر جگہ جو مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے آخر وجہ کیا ہے کیوں سب خاموش ہیں انسانیت کے دعوےدار کہاں ہیں۔۔

01:36:30) بزرگوں کی سلسلے کی برکات پر ملفوظات۔۔

01:44:08) اللہ تعالی جس سے دین کا کام لیں تو وہ اکڑے مت۔۔مٹ کر رہیں۔۔۔

01:56:54) شیخ کی کیفیت کو سمجھنا کس وقت شیخ کیا چاہتا ہے ..عقلِ سلیم بڑی نعمت ہے۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries