جمعہ بیان۸ نومبر ۲۴ء: بہترین دوست کون ؟ | ||
اصلاحی مجلس کی جھلکیاں مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم 17:29) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار اور پھر حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب سے تعلیم کی۔۔۔ 17:30) بیان کا آغاز ہوا۔۔طلباءِ کرام کو نصیحت کہ جب اس امتحان کی اتنی فکر ہے تو پھر آخرت کے امتحان کی اتنی فکر کیوں نہیں ہے؟۔۔۔ 27:04) بیان کرنے اور سننے میں اپنے عمل کی نیت ہونی چاہیے تب کامیابی ہےاور اللہ تعالیٰ سے معافی بھی مانگنی چاہیے۔۔۔ 27:50) بڑی مونچھ رکھنے سے متعلق نصیحت۔۔۔ 36:01) اللہ تعالیٰ سے دُوری کا عذاب بہت خطرناک ہے۔۔۔ 37:09) اس موبائل نے ہمیں برباد کردیا ہے گاؤں گاؤں میں اس کی نحوست ہے اور کس کس طرح لوگ برباد ہورہے ہیں۔۔۔ 41:55) گناہ کس طرح چھوٹیں گے؟۔۔۔ 48:06) باہر ملک کے حالات اور ہماری خواہشات۔۔۔ 51:39) بے حیائی فحاشی وغیرہ یہ سب حیّا ختم ہونے کی وجہ سے ہے۔۔۔ 54:46) مسلمانو ں میں فحاشی عریانی پھیلانے والوں کے لیے دُنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہے۔۔۔ 57:24) ساس،سسر اور بہو کے جھگڑے۔۔۔جب اللہ کا خوف نہ ہوتو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔۔۔ 01:00:03) گھر میں داخل ہونے کاطریقہ کہ جب بھی گھرجائیں تو پہلے دستک دے کر جانا چاہیے۔۔۔ 01:05:06) معارف القرآن جلدنمبر7۔۔۔پارہ نمبر25۔۔۔آیت الأخلاء يومئذ بعضهم لبعض عدو إلا المتقين کی تفسیربیان کی۔۔۔بہترین دوست کون ہے؟۔۔۔ 01:20:49) بے پردگی کی تباہ کاریاں اور پردے کی اہمیت۔۔۔ 01:26:01) معارف القرآن جلدنمبر7۔۔۔دُنیا وآخرت کے لحاظ سے بہترین دوستی۔۔۔ 01:28:42) حیّا کی حقیقت۔۔۔ 01:31:57) حیّا ایسی چیز ہے جس سے انسان سینکڑوں گناہوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔۔۔ 01:37:14) حضرت والا رحمہ اللہ کا مضمون :۔۔۔ہر گناہ سے انسان کے قلب میں ایک کالا نقطہ پڑ جاتا ہے۔۔۔حیّا بہت بڑی نعمت ہے۔۔۔ دورانیہ 01:35:07 | ||