فجرمجلس ۲۵        نومبر ۲۴ء:اللہ والوں سے کیسا تعلق ہونا چاہیے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

02:13) روزانہ سو دفعہ کلمہ شریف پڑھنے کے فضائل۔۔۔

02:14) ارادے میں اللہ تعالیٰ نے بڑی طاقت رکھی ہے جب ارادہ ہی نہ ہوتو پھر عمل کیسا کریں گے سنت پر عمل کی فکر کیسی ہوگی۔۔۔

04:15) جب ظاہر ہی صحیح نہیں تو پھر باطن کیساصحیح ہوگا؟۔۔۔

07:59) اللہ والے کسی کے ہدیہ کے حریص نہیں ہوتے،حضرت والا رحمہ اللہ کے استغناء کے کچھ واقعات۔۔۔

10:47) اچھے اخلاق رکھنے سے متعلق نصیحت۔۔۔

14:03) اللہ والوں سے کیسا تعلق ہونا چاہیے ایک مثال۔۔۔

27:15) ایک صاحب نے مجھ سے سوال کیا کہ ہمارا الا اللہ کیسے تگڑا ہو۔ اس کا کیا طریقہ ہے؟ میں نے کہا کہ جتنا آپ کا لاالٰہ تگڑا ہوگا اتنا ہی الا اللہ تگڑا ہوگا۔ غیر اللہ سے دل جتناپاک ہوگا اتنا ہی اللہ کی تجلی سے معمور ہوگا۔

پس غیر اللہ سے جان چھڑانے میں جان لڑادو، حسینوں سے بچنے میں جتنا غم اٹھائو گے اور اس غم سے جتنا دل شکستہ ہوگا اتنا ہی الا اللہ کی تجلی دل کے ذرّہ ذرّہ میں نفوذ کرجائے گی۔ مثبت ذکر یعنی عبادات نافلہ کا حکم اسی لیے دیا گیا کہ جس وقت گناہ سے بچنے میں حسینوں سے نظر بچانے سے دل ٹکڑے ٹکڑے ہوگا اس وقت وہ نور ذکر دل کے ذرّہ ذرّہ میں اُتر جائے گا لہٰذا جو چاہتا ہے کہ الا اللہ سے اس کا دل معمور ہوجائے وہ لاالٰہ سے نجات حاصل کرے ورنہ قلب میں حسینوں کا نمک حرام ہو اور اللہ کا سلام و پیام ہو! ناممکن ہے۔ نافرمانی اور نسبت مع اللہ جمع نہیں ہوسکتے۔

دورانیہ 32:04

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries