عشاء مجلس ۲۹        نومبر ۲۴ء:حضور ﷺ کی حضرت ابو ذر غفاری ؓ کو سات نصیحتیں !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:02) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے۔۔۔یہ مستی دردِ دل کی اشرف مینائے عالم ہے

یہ مستی دردِ دل کی اشرف مینائے عالم ہے ہر اک جام محبت اشرف صہبائے عالم ہے

04:03) حضرت والا دامت برکاتہم نے اشعار سے متعلق فرمایا کہ اشعار بھی دین ہے ایک مجلس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے 100اشعارسنے،لیکن اشعار کے لیے کچھ شرائط ہیں ان کا لحاظ کرنا چاہیے۔۔۔

05:26) بہت گلشن ہیں دنیا میں مگر سب ہیچ و فانی ہیں یہ گلشن دردِ دل کا افضلِ گلہائے عالم ہے بہت تحفے ملے دنیا میں لیکن کیا کہوں اے دِل یہ تحفہ دردِ دل کا حاصلِ نعمائے عالم ہے جسے دیکھو اسی کے سر میں ہے سودا کسی شے کا مگر سودائے جاناں اکبرِ سودائے عالم ہے

10:11) بس اک ہنگامہ دردِ عِشق حق کا گرم رہتا ہے سوا اس کے ہمہ فانی ہر اک غوغائے عالم ہے

13:23) ایک نوجواں کا ذکر جس کے 130 اصلاحی ای میل ہوچکے ہیں لیکن ماشاء اللہ کوئی بھی غلطی ہوتی ہےتو فوراً اصلاح کراتا ہے،ماں سے بدتمیزی کی تو فوراً معافی مانگ لی یہ ہے اصلاح کرانا۔۔۔

16:14) خوشی پر ان کی مرنا اور جینا ہی محبت ہے نہ کچھ پروائے بدنامی نہ کچھ پروائے عالم ہے تشریح:اللہ کی مرضی پر مرنا اور جینا کیا ہے؟۔۔۔

19:05) نہ کچھ پروائے بدنامی نہ کچھ پروائے عالم ہے اس شعر کامطلب یہ ہے کہ(ولا يخافون لومة لائم) دین پر عمل کرنے کے لیے لوگوں کی ملامت کی پرواہ مت کریں جو دین پر چلے گا اس کوستایا جائے گا تہانے دیے جائیں گے اور مختلف قسم کے القابات لگائے جائیں گے۔۔۔

25:32) ایک بدنظری چھوڑنے سے انسان بہت سارے گناہوں سے بچ جاتا ہے۔۔۔

26:15) یہود ونصاریٰ کی نقل مت کریں ۔۔۔

31:28) ہے روح بندگی بس ان کی مرضی پر فدا ہونا یہی مقصودِ ہستی ہے یہی منشائے عالم ہے روح کی بندگی ہے اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنا اور جوحکم آجائے اس پر عمل کرنا۔۔۔

33:27) ہماری خاک اس لمحہ میں ہے رشک فلک اخترؔ وہی لمحہ جو میرا ذاکرِ مولائے عالم ہے

34:35) وہی لمحہ جو میرا ذاکرِ مولائے عالم ہے اس شعر کا مطلب یہ نہیں کہ ہر وقت تسبیح لے کر گزارو بلکہ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ناراض نہ کرو۔۔۔

36:15) حضورﷺکی حضرت ابو ذرغفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سات نصیحتیں: حضرت ابو ذر غِفاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی درخواست نصیحت پر آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت ابو ذر غِفاری کو سات نصیحتیں فرمائیں جس میں سے ایک نصیحت یہ ہے: اُوْصِیْکَ بِتَقْوَی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ فَاِنَّہٗٓ اَزْیَنُ لِاَمْرِکَ کُلِّہٖ (1)کہ تقویٰ سے رہو تیرے سب کام بن جائیں گے۔ (2)تلاوت اور ذکر اﷲ کو اپنے اوپر لازم کرلو۔ (۳)کہ اے ابو ذر! تم اکثر خاموش رہا کرو کیونکہ اس کی وجہ سے شیطان تم سے ڈرے گا اور تمہارے دین کے تمام معاملوں میں اس سے مدد ملے گی۔ (4)کثرتِ ضحک سے بچوکیونکہ زیادہ ہنسنا دل کومردہ کردیتا ہے۔۔۔ (5)حق بات کہو اگرچہ کڑوی ہو۔۔۔ (6)اﷲ کو راضی کرنے میں کسی کی ملامت کا خوف نہ کرو۔۔۔ (7)کہ تمہیں اپنے نفس کے بارے میں معلوم ہے کہ تم نے کتنی بدمعاشیاں کی ہیں، بالغ ہونے سے لے کر اب تک اپنا سب حال معلوم ہے، لیکن دوسروں کا عیب نظر آتا ہے تو پہاڑ کی مانند بہت بڑا لگتا ہے اور اپنا عیب مچھر نظر آتا ہے، حالانکہ حکم یہ ہے کہ اپنے عیب کا اتنا مطالعہ کرو کہ دوسروں کے عیب دیکھنے کا موقع ہی نہ ملے۔

01:09:37) دُعاؤں کی پرچیاں۔۔۔

دورانیہ 01:09:25

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries