مرکزی بیان  ۲۸        نومبر ۲۴ء:نمازوں کی کوتاہی اور نظر کی حفاظت پر اہم بیان  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

 11:42) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔

جو تری بزمِ محبت سے گریزاں نکلا جس طرح نکلا وہ حیراں و پریشاں نکلا

دل دیا غیر کو جس نے بھی وہ ناداں نکلا کیوں کہ وہ جان چمن خار بیاباں نکلا

ساری دنیا کی خرد آئی فدا ہونے کو جب کبھی جوش جنوں چاک گریباں نکلا

درد ملتا ہے ترے درد کے بیماروں سے شیخ پھر سارے جہاں سے بھی مہرباں نکلا

بعد مدت کے ہوئی اہلِ محبت کی شناخت خاک سمجھا تھا جسے لعل بدخشاں نکلا

نارِ شہوت میں نظر آئے اندھیرے دل کو نورِ تقویٰ دلِ مؤمن میں درخشاں نکلا

زاہد خشک جو تھا، پیر مغاں کے صدقے حاملِ درد ہوا غیر سے نالاں نکلا

ہائے اس قطرئہ دریائے محبت کا اثر جس کو سمجھا تھا کہ قطرہ ہے وہ طوفاں نکلا

11:43) اشعار کے درمیان میں حضرت والا نے فرمایاکہ یہ اشعار اللہ والوں کے لیے ہیں بس ہمیں بدگمانیاں ،تکبّر اور حسد مار دیتا ہے۔۔۔

16:41) بیویوں پر ظلم مت کریں اور بیٹی ہونے پرمنہ مت بنائیں ۔۔۔

20:10) منحوس کوئی چیز نہیں منحوس گناہ ہیں۔۔۔

23:28) اسمارٹ فون کے نقصانات۔۔۔ناشکری کا مرض۔۔۔

32:39) اس ناشکری کی وجہ سے میاں بیوی میں روزانہ جھگڑے ہیں۔۔۔

40:29) کتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیےآج ہم اللہ تعالیٰ سے معافی نہیں مانگتے۔۔۔

42:45) حرام کتنا بھی مل جائے پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔۔۔

45:22) برائی کا بدلہ بھلائی سے دینے کا نتیجہ! دشمن بھی دوست بن جاتا ہے۔۔۔

46:24) مفتی انوارالحق صاحب نے اشعار مکمل کیے۔۔۔

ہائے اس قطرئہ دریائے محبت کا اثر جس کو سمجھا تھا کہ قطرہ ہے وہ طوفاں نکلا

خار سمجھا تھا جسے اہلِ جہاں نے اخترؔ دامنِ فقر میں اس کے ہی گلستاں نکلا

48:58) کسی ملک کے حالات کیسے ہیں اس سے متعلق ایک شعر پڑھا۔۔۔ رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں کہ اکبرؔ نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں دین کے بارے میں بحث کرنے والے ایک شخص کو جواب۔۔۔

54:24) دُنیا نام ہے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے کا۔۔۔

55:07) حضرت مفتی محمد نعیم صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ آج لوگ دین پر چلنے والوں کو کیا کہتے ہیں ۔۔۔

58:28) فرض نماز کی فکر نہیں اور آئے ہیں نفل پر عمل کرنے کے لیے!اصلا ح کیوں نہیں کراتے؟۔۔۔پتہ ہے کہ شیخ روزے رکھوائے گا۔۔۔

01:04:35) بعض مریدین شیخ سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن اذیت دینے میں بھی آگے آگے ہوتے ہیں۔۔

01:05:08) فجر نماز نہیں پڑھتے۔۔

01:07:56) نمازوں میں کوتاہی پر اہم نصیحت۔۔

01:17:59) گھریلو معاملات کی اصلاح۔۔

01:23:30) شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کی دوستوں کو اہم نصیحت۔۔حضرت والا دامت برکاتہم نے پڑھ کر سنائی۔۔

01:26:31) کسی کے قد کا یا موٹاپے کا یا کسی بھی چیز کا مذاق اڑانا بہت بڑ اگناہ ہے یہ ہسنا اللہ پر ہسنا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے اُس کو بنایا ہے۔۔

01:33:23) ہر ایک دوسر ے کا محتاج ہے اس لیے کسی بات اکڑے مت۔۔

01:49:00) نظر کی حفاظت پر اہم بیان ہوا۔۔

01:58:50) گانے باجے کا سنگین گناہ۔۔

02:01:32) درد سے حفاظت کے لیے ایک مجرب وظیفہ۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries