جمعہ بیان  ۲۹        نومبر ۲۴ء:بیماری ،عیادت ،انتقال اور صبر سے متعلق اہم بیان   !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

16:47) بیان سے پہلے جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعارپڑھے۔۔۔

16:48) بیان سے پہلے ایک نصیحت کہ اگر کوئی بیماری بھی ہوتو دُعا کرانا منع نہیں ہے بس ہروقت اپنےآپ کو بیمارسمجھنا اور باربار کہنا اس سے ایک بیماری کے بجائےتین بیماریاں ہوجائیں گی ۔۔۔ایک قاری صاحب کا واقعہ جو بیمار نہیں تھے لیکن طلباء کے کہنے سے آخر کارلیٹ گئے۔۔۔

21:16) کیسے بھی حالات آجائیں اللہ تعالیٰ سے دُعا کریں اور عافیت مانگیں نہ کہ عاملوں کے پیچھےجانااوراپنا ایمان خراب کرنااور پیسے برباد کرنا۔۔۔

24:07) غمی اور خوشی یہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اس لیے اگر کبھی غم آجائے تو صبر کرنا چاہیے ۔۔۔

33:49) وراثت تقسیم کرنے میں دیر مت کریں اللہ معاف فرمائے آج دین کاعلم ہونےکے باوجود بھی میراث تقسیم نہیں کرتے ۔۔۔

37:34) مرنے کے بعد کی رسومات جیسے تیجہ ،چالیسواں وغیرہ یہ کہاں سے ثابت ہیں؟کیا کسی صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تیجہ ہوا؟چالیسواں ہوا؟نہیں !تو پھر آج ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟یہ ہرگز دین نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ثواب کی چیزیں ہیں۔۔۔

41:19) غم ،دُکھ پریشانی وغیرہ آجائے تو اس وقت کیا کرنا چاہیے؟۔۔۔

45:49) والدین کا حق کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا!والدین کو اُف تک بھی نہ کہو ۔۔۔

52:40) والدین کو ایصال وثواب کیسے کیا جائے اور کیا چیز صدقہ جاریہ ان کے لیے کی جائے؟۔۔۔

01:12:12) داڑھی رکھنا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی واجب والی سنت ہے ۔۔۔

01:20:57) کلمے پر موت ہونے کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔

01:21:23) مصائب اور پریشانیوں کے وقت کیا کرنا چاہیے؟۔۔۔

01:30:52) اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ کا مطلب کیا ہے؟۔۔۔

01:32:39) نظر کی حفاظت ناممکن نہیں۔۔۔

01:34:36) صبر کی تین تفسیریں۔۔۔

01:35:14) نمازِ جمعہ سے متعلق ایک ضروری اعلان کے انشاء اللہ آئندہ (یعنی 6 دسمبر)کومسجدِ اختر میں جمعہ کی نماز 1:30 بجے ادا کی جائےگی۔۔۔

01:37:36) جمعہ کی فرض نماز کے بعد سنتوں کی ادائیگی کی بھی فکر کرنی چاہیے۔۔۔

01:40:30) دُعا۔۔۔

دورانیہ 01:38:22

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries