فجر مجلس ۳۰         نومبر ۲۴ء:حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

09:50) آنکھ کی حفاظت سے کتنے گناہوں سے حفاظت ہوجاتی ہے۔۔۔

09:51) اسمارٹ فون کا فتنہ: ایک واقعہ ۔۔۔خود بھی بچیں اور اوروں کو بھی بچائیں۔۔۔

17:09) نظر کی حفاظت پر انعامات۔۔۔

22:32) حلاوت ِایمانی کی پانچ علامات تو دوستو! جو آنکھ کی مٹھاس کو اللہ پر فدا کرے گا اور نظر نیچی کرکے اپنے دل پر غم اٹھائے گا اللہ اس کے قلب کو حلاوت ِایمانی دے گا۔اب کیسے معلوم ہو کہ اس کو ایمان کی مٹھاس مل گئی؟ محدث ِعظیم ملا علی قاریh نے حلاوت ِایمانی کی پانچ علامات لکھی ہیں۔ آنکھ کی مٹھاس اللہ پر دی تو ایمان کی پانچ مٹھاس ملیں گی، مگر یہ معلوم کیسے ہو؟چونکہ نظر کی حفاظت پر وعدہ ہے کہ اس پر حلاوت ِایمانی ملے گی تو اللہ تعالیٰ جس کو حلاوت ِایمانی دے گا،اس پر پانچ اعمال کا ظہور ہوگا:

24:47) حلاوت ِایمانی کی پہلی علامت نمبر ایک:اِسْتِلْذَاذُ الطَّاعَاتِ، اس کو عبادت میں مزہ آنے لگے گا، جب دل میں مٹھاس ہوگی تو سجدہ بھی مزیدار ہوگا، رکوع بھی مزیدارہوگا،اور سجدہ مزیدار کرنے کا نسخہ ابھی سفر میں اللہ پاک نے مجھے عطا فرمایا کہ جب سبحان ربی الاعلیٰ کہو تو اس کے معنی سمجھو کہ اے ہمارے پالنے والے! آپ بہت ہی عالی شان ہیں،اے میرے بہت ہی عالی شان پالنے والے !بتائیے!یہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کا اعلیٰ ترجمہ ہے یا نہیں؟اورسُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِہٖ کے معنی ہیں: ((اُنَزِّہُ اللہَ عَنْ جَمِیْعِ النَّقَآئِصِ وَ اُحَمِّدُہٗ بِجَمِیْعِ الْکَمَالَاتِ)) ( فتح الباری:(دارالکتب العلمیۃ)؛کتاب التوحید ؛ ج ۱۴ص ۴۵۹ ) اے اللہ! آپ کی پرورش کی جتنی انواع اور تربیت کے جتنے انداز ہیں، وہ ہر برائی سے پاک ہیں، آپ کسی پر ظلم نہیں کرتے ہیں۔

25:21) حلاوت ِایمانی کی دوسری علامت نمبر دو: اِیْثَارُہَا عَلٰی جَمِیْعِ الشَّہَوَاتِ وَالْمُسْتَلَذَّاتِ وہ نفس کی حرام لذتوں کو دبادے گا، اللہ کی خوشی کو مقدم کرے گا،یہ حلاوت ِایمانی کی علامت ہے۔

32:04) تو دوستو! نظر بچاکر دیکھو، حدیث ِقدسی ہے کہ ان شاء اللہ اس کو اللہ تعالیٰ حلاوت ِایمانی عطا کریں گے: (( مَنْ تَرَکَھَا مَخَا فَتِیْ اَبْدَلْتُہٗ اِیْمَانًا یَّجِدُ حَلَاوَتَہٗ فِیْ قَلْبِہٖ)) (کنز العمال :(دار الکتب العلمیۃ) ؛ ج ۵ ص ۱۳۰ ؛ رقم الحدیث ۱۳۰۶۴ ) پھر آپ کی عبادت مزیدار ہوجائے گی۔حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر اس پر یقین نہ آئے تو بد نظری کرنے والے بدنظری کے بعدعبادت کرکے دیکھ لیں،اس کا قضیہ عکس ہو جائے گا کہ عبادت کا مزہ چھن جائے گا،نہ تلاوت میں مزہ آئے گا نہ نماز میں، ہاتھ باندھے ہوں گے مگر خیالوں میں ان انگریز عورتوں کی ٹانگیں ہی نظر آئیں گی،یہ سب مرنے والوں کی لاشیں ہیں، لاشوں پر لاشے ہونے والا لَاشَیْ ہوجاتا ہے یعنی فنا ہوجاتا ہے۔

33:00) توحلاوت ِایمانی کی دوسری علامت ہے کہ وہ اپنے نفس کی بری خواہشوں کے مزے کو پیچھے کرتا ہے اور اللہ کی خوشی کو آگے رکھتا ہے،اللہ کو ناخوش کرکے حرام خوشی امپورٹ نہیں کرتا۔ اللہ سے کہتا بھی رہتا ہے کہ اے اللہ! میں پناہ چاہتا ہوں کہ آپ کو ناخوش کرکے حرام خوشیوں کو درآمد کروں۔ لہٰذا اللہ سے پناہ مانگو، اﷲ کے سامنے بہادری کام نہیں دیتی، اللہ کا راستہ اللہ کی یاری اور مددگاری سے، اَشکباری اور آہ و زاری سے طے ہوتا ہے ؎

فہم و خاطر تیز کردن نیست راہ

جز شکستہ می نگیرد فضلِ شاہ

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries