سفر سندھ  بیان یکم دسمبر۲۴ء:حرام عشق اللہ کا عذاب ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پانچ روز کا دینی و اصلاحی سفر۔۔۔۔(میر پور بھٹورو،سجادل،بدین،ٹنڈو باگو)۔۔۔۔۔نومبر ۲۰۲۴

صحراوں میں کبھی،کبھی دامانِ کوہ میں ----پھرتا ہوں دل میں دردِمحبت لیے ہوئے۔

قافلہ میر پور بھٹوروکی طرف روانہ تاریخ:01.12.24 پہلا بیان بعد عشاء بیان مقام: جامع مسجد میر پور بھٹورو عنوان:حرام عشق اللہ کا عذاب ہے مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ دامت برکاتہم کے ماشاء اللہ اب جلدی جلدی اسفار ہورہے ہیں حضرت شیخ کے تمام کا اسفار کا مقصد صرف اللہ تعالی کی ذات ہوتی ہے کہ اللہ تعالی راضی اور خوش ہوجائیں اور شیخ العرب والعجم حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمداختر صاحب رحمہ اللہ کی تعلیمات جو در حقیقت شریعت و سنت کی تعلیمات ہیں جگہ جگہ پھیل جائیں اسفار میں صرف اور صرف دین کی بات چاہے کار میں ہوں یا کھانے کا وقت ہو یارات چہل قدمی کا وقت ہو دین کی بات ہی فرماتے رہتے ہیں ہے

اللہ تعالی سب کی حفاطت فرمائیں اللہ تعالی اس سفر کو قبول فرمائیں اس سفر کو حضرت شیخ کے دردِ دل کی برکت سے ہم سب کی اصلاح کا ذریعہ بنائیں کس مقصد کے لیے سفر کیا اللہ تعالی کو معلوم ہے ہماری نیت صحیح ہو کہ اللہ تعالی کو حاصل کرنا ہے۔ حضرت شیخ دامت برکاتہم کی اس سفر کی ترتیب کل بروز ہفتہ اچانک ہی دوپہر میں طے ہوئی اور جلدی جلدی بیانات کی ترتیب بنائی گئی ۔ احباب کی ترتیب بھی جانے کی بروز اتوار کو صبح ہی فائنل ہوئی پھر سب نے جلدی جلدی سفر کی تیاری کی۔۔

حضرت والا کا سفر تھا پھر بھی آرام نہیں فرمایا فجر مجلس بھی مسجد اختر میں فرمائی اور صبح ساڑے گیارہ بجے مرکزی مجلس بھی فرمائی پھر ظہر نماز کے بعد فورا کھانا تناول فرمایا اور بمشکل آدھا گھنٹہ قیلولہ فرمایا اور تقریبا پونے چار تک قافلہ روانہ ہوا۔۔

تقریبا پانچ کاروں کا قافلہ تھا ۔۔ مولانا فیاض صاحب بھی پانچ احباب کے ساتھ راستے میں قافلے میں شامل ہوئے صرف ایک بیان کے لیے اتنی دور کا سفر فرمایا آج رات جامع مسجد میر پور بھٹورو والے بیان کے بعد نو بجے تک واپس کراچی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔۔

الحمدللہ نماز مغرب راستے میں ادا کی پھر قافلہ روانہ ہوا راستے میں کہیں نہیں رکے۔۔ الحمدللہ سوا سات بجے قافلہ میزبان عرفان بھائی کے گھر پہنچ گئے جب بھی یہاں کا سفر ہوتا ہے تو عرفان بھائی کے گھر ہی سب کی رہائش کا انتظام ہوتا ہے اور سارا نظم عرفان بھائی اور سب بھائی مل کر دیکھتے ہیں۔

حضرت والا کا اور سب احباب کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں اللہ تعالی سب کو خوب جزائے عظیم عطاء فرمائیں۔۔ سوا سات بجے سب احباب باعافیت پہنچے سب کے لیے فورا چائے کا نظم ہوا حضرت والا نے بھی چائے نوش فرمائی۔۔ پھر پونے آٹھ بجے نماز ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ موسم یہاں کا معتدل ہے زیادہ ٹھنڈ نہیں ہے۔۔ اللہ پاک شرفِ قبولیت سے نوازیں اورخوب خوب دین کا کام لیں۔۔۔

سب احباب خاص دعا جاری رکھیں اللہ تعالیٰ حضرت والا کو خوب صحت و عافیت سے رکھیں اور وہاں خوب اللہ تعالیٰ کے محبت کا خوب فیضان جاری ہو اوراللہ تعالی عافیت سےمرکز واپس لائیں۔ (آمین یا رب العالمین بحرمۃ سیّد المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلیم)

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries