سفر سندھ فجر  بیان ۲  دسمبر۲۴ء:صدقات دینے کے فضائل    !میر پور بھٹورو

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پانچ روز کا دینی و اصلاحی سفر۔۔۔۔(میر پور بھٹورو،سجادل،بدین،ٹنڈو باگو)۔۔۔۔۔نومبر ۲۰۲۴

صحراوں میں کبھی،کبھی دامانِ کوہ میں ----پھرتا ہوں دل میں دردِمحبت لیے ہوئے۔

مقام: جامع مسجد میر پور بھٹورو عنوان:صدقات دینے کے فضائل

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم کل رات بروز اتوار پہلا بیان جامع مسجد میر پور بھٹورو میں دو گھنٹے کا بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد تقریبا دس بجے قیام گاہ پر حضرت والا تشریف لے گئے تقریبا ساڑے دس تک کھانا تناول فرمایا۔۔ سب احباب نے بھی کھانا کھایا ۔ پھر تقریبا ساڑے گیارہ تک سب احباب حضرت شیخ کے حجرہ میں رہے مجلس میں ایک ایران کے مولانا ہیں جو سفر میں ساتھ ہیں اُن سے حضرت والا نے فرمایا کہ آپ کیا کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ امامت ہے اور وہاں دس سا ل سے دارالافتاء میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور خود بھی مفتی ہیں پھر حضرت والا نے اُن سے تلاوت کا فرمایا۔۔ ماشاء اللہ تلاوت سن کر حضرت والا بہت خوش ہوئے اور سب احباب بھی تلاوت سن کر خوش رہے تھے ماشاء اللہ بہت ہی نہایت عمدہ آواز اور بہترین تلاوت سے قرآن پاک پر پڑھا۔۔

حضرت والا نے کچھ دیر چہل قدمی بھی فرمائی۔۔ بارہ بجے سب احباب سے آرام کا فرمایا کہ سفر  طویل تھا آرام بھی کم ملا اس لیے سب آرام کریں حضرت والا نے بھی ساڑے بارہ تک آرام فرمایا۔۔ تقریبا ۶:۲۰پر فجر نماز ادا کی ۔ نماز ایران کے مولانا نے پڑھائی ماشاء اللہ بہت عمدہ تلاوت کی بیان کے شروع میں حضرت والا نے ذکر بھی فرمایا۔۔

فجر نماز کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries