سفر سندھ مغرب بیان ۲  دسمبر۲۴ء:اپنی اولاد پر دین کی محنت کریں ! سجاول

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پانچ روز کا دینی و اصلاحی سفر۔۔۔۔(میر پور بھٹورو،سجادل،بدین،ٹنڈو باگو)۔۔۔۔۔نومبر ۲۰۲۴

صحراوں میں کبھی،کبھی دامانِ کوہ میں ----پھرتا ہوں دل میں دردِمحبت لیے ہوئے۔

مقام: اما حاجاٹی مسجد سجاول عنوان:اپنی اولاد پر دین کی محنت کریں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

بعد نماز ظہر حاجی عمر میمن میں اچانک ہی بیان طے ہوا تقریبا آدھے گھنٹے کا بیان ہوا۔۔

پھر فور ا ہی میزبان عرفان بھائی کے گھر کھانے کا نظم ہوا۔۔ کھانےکے بعد اعلان ہوا کہ چار بجے سب تیاری رکھیں سامان پہلے ہی لوڈ کرلیں وقت کم ہے حضرت نے فرمایا کہ کوئی بھی تاخیر نہ کریں کھانا کھا کر پہلے ہی سامان لوڈ کرلیں پھر قیلولہ کریں تقریبا حضرت والا کو آدھا گھنٹہ ہی آرام ملا۔۔

چار بجے سب کے لیے چائے کا بھی انتظام تھا۔۔ پھر عصر نماز پڑھ کر سب روانہ ہوگئے۔۔ سوا چار پر روانہ ہوئے اور الحمدللہ سوا پانچ تک سجاول باعافیت سب پہنچ گئے۔۔ یہاں کے میزبان مولانا قاسم صاحب ہیں سب انتظام مولانا قاسم صاحب نے دیکھا اور انہی کے گھر سب کے طعام و قیام کا انتظام ہے۔۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے حضرت والا بار بار فرماتے ہیں کہ کھانے اور پیٹرول وغیرہ کا پیسہ ہر ایک اپنا جمع کرواتا ہے کسی پر بوجھ نہیں بنتے کہ اتنے اتنے احباب ہوتے ہیں سب اپنا خرچہ دیتےہیں اور جہاں رہتے ہیں وہاں کے لیے بجلی پانی وغیرہ کی مد میں بھی حضرت والا رقم جمع کرواتے ہیں۔۔

سجاول پہنچ کر مغرب تک مولانا قاسم صاحب کے گھر پر ہی حضرت والا تشریف فرما ہوئے مسجد قریب ہی تھی پانچ منٹ قبل مسجد میں حاضر ہوئے اور مغرب نماز ادا کی۔۔ نماز پیر بھائی جو ایران کے مولانا ہیں دارالافتاء میں ہوتے ہیں اور غرفہ میں چالیس دن لگارہےہیں ایران میں امامت بھی ہے اور دس سال دارالافتاء کی خدمت میں ہیں حضرت والا نے مغرب نماز کا اُن سے فرمایا کہ آپ پڑھائیں۔۔

مغرب نماز کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔ دورانیہ 1:17:27

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries