سفر سندھ فجر بیان ۳   دسمبر۲۴ء:طلباء کرام کو نصیحتیں  ! سجاول

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

پانچ روز کا دینی و اصلاحی سفر۔۔۔۔(میر پور بھٹورو،سجادل،بدین،ٹنڈو باگو)۔۔۔۔۔نومبر ۲۰۲۴

صحراوں میں کبھی،کبھی دامانِ کوہ میں ----پھرتا ہوں دل میں دردِمحبت لیے ہوئے۔

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بعد مغرب اسی مسجد میں بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد عشاء نماز ساڑے سات پر ادا کی گئی۔۔ نماز کے بعد قیام گاہ مولانا قاسم صاحب کے گھر کھانے کا نظم ہوا۔۔ کھانے کے بعد تقریبا نو بجے حضرت والا یہاں کے مدرسے میں تشریف لے گئے اس مدرسے کے مہتمم صاحب تشریف لائے ہوئے تھے اُن کے فرمانے پر حضرت والا تشریف لے گئے۔۔

یہ مدرسہ سجاول کا بہت ہی بڑا مدرسہ تھا مین گیٹ سے دورہ حدیث تک حضرت والا کار میں ہی تشریف لے گئے ماشاء اللہ بہت ہی بڑا مدرسہ تھا پارکنگ کی جگہ بھی بہت تھی اور مدرسہ کے چاروں طرف باغ اور درخت تھے یہ مدرسہ چار دیواری کے اند ر تھا مسجد بھی اندر تھی مسجد کا اندر کا احاطہ بہت کشادہ اور بڑا تھا ایک صف میں تین سو نمازی آتے ہیں پھر مدرسہ اور درسگاہ اور قیام گاہ سب جگہ حضرت والا تشریف لے گئے ہر جگہ بہت بڑی اور کشادہ تھی اور ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ اور خوبصورت مسجد و مدرسہ بنا ہوا ہے۔۔ وہاں دورہ حدیث میں طلباء کو نصیحت فرمائی کہ طالبعلم کو کیسا ہونا چاہیے۔۔ پھر دعا فرمائی۔۔ دعا کے بعد قیام گاہ تشرہف لے آئے یہ مدرسہ قیام گاہ سے بالکل ہی نزدیک تھا۔۔ پھر تقریبا سو ا نو بجے حضرت والا قیام گاہ کے صحن میں تشریف لائے وہاں سب احباب جمع ہوگئے۔۔پھر کچھ نصیحتیں بیان فرمائی۔۔ پھر حضرت والا نے بڑے حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمہ اللہ کے کچھ کلپ سب کو سنوائے اور ساتھ ساتھ نصیحت ۔۔ یہ مجلس گیارہ بجے تک ختم ہوئی۔۔ پھر فرمایا اب سب آرام فرمائے۔۔تقریبا بارہ بجے بھی حضرت والا نے آرام فرمایا۔۔ فجر نماز ساڑے چھ بجے ادا کرنے کے بعد بیان کا آغاز ہوا۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries