سفر سندھ دوپہر بیان ۳   دسمبر۲۴ء:خواتین کا اصلی زیور کیا ہے ؟ سجاول

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: بلال مسجد پرانی عید گاہ سجاول

عنوان:خواتین کا اصلی زیور کیا ہے؟

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بعد فجر اما حاجاٹی مسجد میں بیان ہوا جو قیام گاہ سے نزدیک ہے۔ بیان کے بعد فورا ہی ناشتے کا نظم ہوا۔۔

ناشتے کے بعد وہیں گھر میں سوا آٹھ تک مجلس ہوئی۔۔ پھر سوا نو بجے حضرت والا آرام کے لیے بستر پر تشریف فرما ہوئے۔۔ بیان کی ترتیب بارہ بجے تھی اس لیے گیارہ بجنے میں دس منٹ پہلے ہی حضرت والا بیدار ہوگئے۔۔ احباب کو گیارہ بجے بیدار کردیا گیا۔۔ سب احباب نے تیاری کی پھر تقریبا ۱۱:۳۵پر قافلہ روانہ ہوا۔۔

حضرت والا وقت سے پہلے ہی تشریف لے آئے لیکن خواتین میں مائیک کی آواز کا مسئلہ تھا اس لیے بیان دس منٹ بعد شروع ہوا۔۔ اس مسجد میں ماشاء اللہ یمن سے تبلیغی جماعت آئی ہوئی ہے جن کو اردو نہیں آتی ایک ساتھی اُن کو بیان کا ترجمہ کرکے بتارہا تھا کہ کیا بیان ہورہا ہے۔۔

ان شاء اللہ آج سوا پانچ بجے قافلہ بدین کے لیے روانہ ہوجائے گا بعد عشاء بدین میں ترتیب ہے پھر بدین میں بیان کے بعد آج ہی ٹنڈو باگو کا سفر ہوگا ان شاء اللہ

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries