سفر سندھ عشاء  بیان ۳   دسمبر۲۴ء:طلباء کرام اللہ کی رضا  کے لئے پڑھیں ؟ بدین

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: مدرسہ بدرالعلوم بدین نزد مین حیدرآباد اسٹاپ بدین

عنوان:طلباء کرام اللہ کی رضا کے لیے پڑھیں مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم دوپہر بارہ بجے حضرت شیخ کا بلال مسجد پرانی عید گاہ میں بیان ہوا بیان میں خواتین کا شرعی پردے سے انتظام تھا ۔۔

خواتین کے لیے اہم بیان ہوا۔ بیان کے بعد ڈیڑھ بجے ظہر نماز ادا کی گئی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد حضرت والا نے یمن کی تبلیغی جماعت سے ملاقات کی جن کو صرف عربی آتی تھی اور ایک ساتھی ترجمہ کررہا تھا حضرت والا کو معلوم ہوا کہ ان میں سے دو ساتھی ایسے ہیں جو صحابہ رضوان اللہ علھیم کے خاندان میں سے ہیں حضرت والا ملکر بہت خوش ہوئے اور اُن سے دعاوں کا عرض کیا۔۔

پھر وہاں سے تبلیغی مرکز تشریف لے گئے جو قریب ہی تھا لیکن جہاں بیان تھا اور تبلیغی مرکز یہ بازار کے درمیان تھا یعنی چاروں طرف بازار تھا اور گاڑیوں اور موٹر سائیکل وغیرہ کا خوب رش تھا کافی مشکل سے گاڑی نکلنے کی جگہ ملی۔۔ تبلیغی مرکز سجاول میں جب پہنچے تو وہاں تعلیم ہورہی تھی حضرت والا نے فرمایا کہ سب تعلیم میں شریک ہوجائیں جیسی حضرت والا تشریف لے گئے تو امیر صاحب نے تعلیم ختم فرمادی پھر ایک بڑی جماعت سب تبلیغی جماعت کے ساتھی تھے سب نے حضرت والا سے مصافحہ کیا اور دعا کا عرض کیا۔۔

حضرت والا نے مختصر دعا فرمائی۔۔ دعا کے بعد قیام گاہ مولانا قاسم صاحب کے گھر تشریف لے گئے وہاں پر کھانے کا نظم تھا جلدی جلدی کھانا کھا کر سب نے کچھ دیر قیلولہ کیا۔۔ حضرت والا نے بھی کھانا تناول فرما کر قیلولہ فرمایا۔۔ پھر ساڑے چار پر اماجاٹی مسجد میں عصر نماز ادا کی نمازادا کرنے کے بعد مولانا قاسم صاحب کے گھر ہی چائے کا نظم تھا ۔۔ سب احباب نے چاے پی اور پھر تقریبا سوا پانچ پر حضرت والا نے فرمایا کہ سب گاڑیوں میں بیٹھ جائیں۔۔ حضرت والا نے مولانا قاسم صاحب کو اس دوران مجازِ صحبت بھی بنادیا ۔۔ پھر بدین کے لیے قافلہ روانہ ہوا۔۔

مغرب نماز راستے کی ایک مسجد میں ادا کی تقریبا پونے دو گھنٹے میں بدین پہنچے جہاں بیا ن کی ترتیب تھی۔۔ آج کراچی سے پانچ احباب حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے صرف دو بیان کے لیے جس میں حضرت شیخ کے بیٹے داماد حافظ خضر صاحب بھی آئے ہیں زبیر بھائی،شفیع بھائی،فرحان عثمانی بھائی یہ سب حاضر ہوئے دو بیان کے لیے ایک دوپہر کے بیان میں شریک ہوئے اور رات بعد عشاء بدین کے بیان کے بعد کراچی واپس چلے جائیں گے۔۔

اللہ تعالی قبول فرمائیں اتنی دور سے اتنا طویل سفر کرکے آنا وہ بھی دو بیان کے لیے ۔۔ یہ بدین کا کافی بڑی جگہ پر بڑا مدرسہ ہے لیکن مسجد اور مدرسہ ابھی زیر تعمیر ہے مسجد چاروں طرف سے کھلی ہوئی تھی دروازے اور کھڑکی کچھ بھی نہیں تھی بس چار دیواری ابھی موجود ہیں اور فرش تک ابھی کچا ہے اور دیوار وغیرہ بھی۔۔ یہاں خوب ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی اور مسجد میں دروازہ کچھ نہیں تھا حضرت والا ایک پلر کی آڑ میں تشر یف فرما ہوئے تاکہ ہوا نہ لگے اور گرم کپڑے بھی زیادہ پہنے تاکہ سردی نہ لگے۔۔

اللہ تعالی مسجد و مدرسہ کو ماشاء اللہ بہت بڑی جگہ دی ہے اور چار دیواری کے اندر سب کچھ ہے ابھی مدرسہ تو بن چکا ہے لیکن مسجد ابھی زیرِ تعمیر ہے اور مدرسے کا بھی اچھا خاصا حصہ ابھی زیر تعمیر ہے۔۔ اللہ تعالی غیب سے خزانے برسادیں مسجد و مدرسہ کو جلد بنوادیں تاکہ یہاں کے چھوٹے چھوٹے بچے سہولت کے ساتھ گرمی سردی سے بچتے ہوئے دینی تعلیم حاصل کرسکیں۔۔

دورانیہ 2:11:16

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries