سفر سندھ فجر  بیان ۴    دسمبر۲۴ء:اللہ تعالیٰ کی معافی ! بدین

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

حضرت شیخ دامت برکاتہم کا بدین میں بعد عشاء سوا دو گھنٹے کا بیان ہوا۔۔

بیان میں دور دور سے مدارس ے علماء اور طلباء کرام حاضر ہوئے ماشاء اللہ بیان میں کافی تعداد میں علماء اور طلباء کرام اور آس پاس کے لوگ موجود تھے۔۔ انتہائی عظیم الشان سوا دو گھنٹے کا بیان ہوا۔۔

بیان کے فورا بعد ساڑے نو بجے تک بدین سے ٹنڈو باگو کے لیے قافلہ روانہ ہوا۔۔ تقریبا دس بجے تک الحمدللہ باعافیت ٹنڈو باگو پہنچ گئے۔۔ پھر فور ا ہی سب نے کھانا کھایا حضرت والا نے بھی کھانا تناول فرمایا۔۔ گیارہ بجے تک حضرت والا نے کپڑے تبدیل فرمایا کر چہل قدمی فرمائ اور کچھ دوائیاں لیں۔۔

اس دوران مجلس بھی ہوتی رہی۔۔ تقریبا پونے ایک بجے حضرت والا آرام کے لیے بستر پر تشریف فرماہوئے۔۔ فجر نماز ساڑے چھ بجے ادا کی پھر بیان کا آغاز ہوا۔۔

یہ مسجد بھی زیر تعمیر ہے چاروں طرف سے کھلی ہوئی ہے دروازے کھڑکیاں نہیں ہیں۔۔اللہ تعالی غیب سے خزانے برسا کر جلد از جلد مسجد کو بنوادیں جتنی بار ٹنڈو باگو اس مسجد میں آنا ہوا ابھی تک مسجد زیر تعمیر ہے اور دروازے کھڑکیاں ابھی تک نہیں لگی ہیں انداز کئی برسوں سے کئی بار یہاں آنا ہوا۔۔

اللہ تعالی جلد از جلد اس مسجد کو بنوادیں

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries