سفر سندھ عشاء   بیان ۴    دسمبر۲۴ء:بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں ! ٹنڈو باگو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامع مسجد حسین بن علی ٹنڈو باگو عنوان:بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم حضرت شیخ کا صبح ساڑے گیارہ دو گھنٹے کا عظیم الشان الہامی بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد ظہر نماز پونے دو بجے ادا کی گئی۔۔ نماز ادا کرنے کے بعد قیام گاہ ٹنڈو باگو سب قافلہ پہنچا۔۔ ٹھوڑی دیر میں ہی کھانے کا نظم ہوا۔۔

کھانے کے بعد حضرت والا نے کچھ دیر قیلولہ فرمایا ۔۔ایک گھنٹہ احباب نے بھی آرام کیا۔۔ عصر نماز ساڑے چار بجے ادا کی۔۔

نماز ادا کرنے کے بعد قیام گاہ میں حضرت والا کے حجرہ میں مقامی ساتھی جمع ہوئے وہاں پر سب کے لیے چائے کا انتظام تھا۔۔ چائے کے درمیان مجلس بھی ہوتی رہی یہ مجلس واٹس ایپ کے گروپ میں بھیج دی گئی ہے۔۔

مغرب نماز ادا کی گئی نماز ادا کرنے کے بعد حضرت والا نے ایران کے مفتی صاحب سے تلاوت کا فرمایا انہوں نے عمدہ آواز میں تلاوت کی ۔۔ اُس کے بعد تقریبا حضرت والا کے حجرہ میں پینتالیس منٹ کی بہت اہم مجلس ہوئی یہ مجلس بھی واٹس ایپ پر جاری ہوگئی ہے۔۔ مجلس کے بعد سب نے عشاء نماز کی تیاری کی نماز ادا کرنے کے بعد تقریبا ساڑے آٹھ بجے بیان کا آغاز ہوا۔۔

آج کراچی سے ۶ احباب حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۔ حیدرآباد سے بھی مولانا آصف صاحب کے ساتھ دس احباب صرف بعد عشاء بیان کے لیے حاضر ہوئے ہیں بیان کے بعد واپس تشریف لے جائیں گے۔۔

ایک قریب میں کوئی علاقہ ہے وہاں سے مولانا فیاض صاحب کے متعلقین میں دس کے قریب احباب بعد عشاء بیان کے لیے حاضر ہوئے ہیں ۔۔ اس بیان میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرعی پردے سے شرکت کی۔۔ دورانیہ 2:2:38

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries