سفر سندھ فجر  بیان ۵     دسمبر۲۴ء:ہر گناہ سے بچنے کی فکر کریں ! ٹنڈو باگو 

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام: جامع مسجد حسین بن علی ٹنڈو باگو عنوان:ہر گناہ سے بچنے کی فکر کریں

مرشدی و مولائی عارف باللہ قطب زمانہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبد اللہ میمن صاحب دامت برکاتہم رات بعد عشاء دو گھنٹے سے زیادہ اہم بیان ہوا۔۔

بیان کے بعد کھانے کا نظم ہوا۔۔ کھانے کے دوران اور بعد بارہ بجے تک مجلس بھی ہوئی ۔۔ حیدرآباد کے احباب بارہ بجے واپس تشریف لے گئے۔۔ تقریبا ایک بجے تک مجلس ہوتی رہی حضرت والا کی دادا شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالمتین صاحب دامت برکاتہم سے سفر میں نیٹ کے مسائل کی وجہ سے بات نہیں ہوئی تھی حضرت والا کو بے چینی تھی کہ شیخ سے بات نہیں ہورہی پھر رات تقریبا دو بجے تک حضرت دادا شیخ کا فون آیا حضرت سے کافی دیر بات فرمائی اور نصیحتیں بھی فرمائیں۔

حضرت والا کو رات کافی تاخیر ہوئی آرام کرنے میں۔۔ جب حضرت والا کی اپنے شیخ سے بات نہیں ہورہی تھی تو مفتی حسن صاحب کو فون فرمایا تو مفتی حسن صاحب نے بات کرنے کی ترتیب بنوائی اور فرمایا کہ والد صاحب فرمارہے ہیں کہ میری بھی حضرت فیروز صاحب سے بات نہیں ہوئی تو مجھے بھی بے چینی تھی۔۔پھر تقریبا رات دو بجے دادا شیخ کا فون آیا رات بات ہونے کے بعد حضرت شیخ نے آرام فرمایا۔۔

آج انشاء اللہ فجر کا بیان اس سفر کا آخری بیان ہے۔۔ صبح یا دوپہر تک کسی وقت کراچی کے لیے حضرت والا روانہ ہوجائے گیں ان شاء اللہ مرکزی بیان حضرت والا ہی فرمائیں گے۔۔ دورانیہ 33:24

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries