فجر    مجلس ۱۴  دسمبر ۲۴ء:ذکر اللہ کی فضیلت  !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:42) ذکر میں ناغہ نہ کریں!

05:43) علماء کی نیند بھی عبادت ہے!

10:55) ذکر اللہ کے بغیر زندگی زندگی ہی نہیں!

17:35) ستّر ہزار مرتبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کی فضیلت شیخ ابن عربی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں ایک جوان آیا جو ولی اللہ تھا، شَابٌّ مَشْہُوْرٌ بِالْکَشْفِ اس کا کشف مشہور تھا، اس نے اچانک رونا شروع کردیا۔ شیخ ابن عربی نے پوچھا: اے جوان! کیوں روتا ہے؟ اس نے کہا اَرٰی اُمِّیْ فِی الْعَذَابِ میں اپنی ماں کو عذاب میں دیکھ رہا ہوں۔ شیخ ابن عربی فرماتے ہیں میں نے اللہ سے دل ہی دل میں بات کی کہ اے اللہ! یہ جو میں نے ستر ہزار مرتبہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُپڑھا ہے اور ابھی تک کسی کو ایصال ثواب نہیں کیا یہ اس جوان اللہ والے کی ماں کو عطا کردے، فَوَهَبْتُ فِیْ بَاطِنِيْ ثَوَابَ التَّهْلِيْلَةِ الْمَذْكُوْرَةِ لَهَا میں نے اس کی ماں کے لیے ستر ہزار لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کا ثواب ہدیہ کردیا۔ فَضَحِکَ پس وہ جوان ہنسا حالانکہ شیخ کی زبان ہلی بھی نہیں تھی، دل میں اللہ تعالیٰ سے سودا کیا تھا لیکن چونکہ ظالم کو کشف بہت ہوتا تھا، اس کا کشف مشہور تھا تو وہ فوراً ہنسا اور اس نے کہا اِنِّیْ اَراھَا الْاٰنَ فِیْ حُسْنِ الْمَاٰبِ، میں اپنی ماں کو جنت میں دیکھ رہا ہوں۔ شیخ فرماتے ہیں کہ فَعَرَفْتُ صِحَّۃَ الْحَدِیْثِ بِصِحَّۃِ کَشْفِہٖ وَصِحَّۃَ کَشْفِہٖ بِصِحَّۃِ الْحَدِیْثِپس میں نے اس حدیث کی صحت کو اس جوان کے کشف کی صحت سے اور اس کے کشف کی صحت کو اس حدیث کی صحت سے جان لیا، یقین تو پہلے ہی تھا لیکن اب اور بڑھ گیا۔

دورانیہ 25:46

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries