فجر  مجلس ۱۶  دسمبر ۲۴ء:ذکر لاالہ الا اللہ کا ایک الہامی طریقہ    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:08) کمزور دماغ والوں کے لئے ہدایت: اب بعض لوگ دماغ کے کمزور ہوسکتے ہیں، اس مجمع میں یا خواتین میں ایسے لوگ ہوں گے کہ پانچ سو مرتبہ پڑھنے سے ہوسکتا ہے کہ انہیں چکر آجائیں، تو ان لوگوں کو کیا کرنا چاہئے اس کو ایک قصہ سے سمجھئے: ایک شخص روزانہ بھینس کا بچہ اُٹھا کر ایک فرلانگ لے جاتا تھا۔ یہاں تک کہ وہ بڑا ہوکر تین من کا ہوگیا، مگر وہ پھر بھی اسے اٹھا لیتا تھا۔

کسی نے کہا کہ بھئی! اتنا وزن کیسے اُٹھاتے ہو؟ اس نے کہا کہ جب یہ بچہ تھا تب سے اُٹھارہا ہوں، لہٰذا پتہ ہی نہیں چلا، اس کا وزن بڑھتا رہا اور میری طاقت بھی بڑھتی رہی تو ایسے ہی ذکر کی مثال سمجھ لیجیے، پہلے ایک تسبیح پڑھئے، دوسرے ہفتے میں دو سو کرلیجیے۔ تیسرے ہفتے میں تین سو کرلیجیے، چوتھے ہفتے میں چار سو کرلیجیے اور پانچویں ہفتے میں پانچ سو کرلیجیے پتا بھی نہیں چلے گا۔ پھر بھی اگر کسی شخص کو کوئی عارض پیش ہے تو تین سو پڑھ لے اور اگر تین سو بھی نہیں پڑھا جاتا تو دو تسبیح پڑھ لے اور اگر بہت ہی بحرلکاہل ہے، سستی کا سمندر ہے تو ایک تسبیح پڑھ لے کیونکہ ایک تسبیح پر بھی وعدہ ہے کہ قیامت کے دن اس کا چہرہ چاند کی طرح روشن ہوگا۔ اب اگر کوئی سو مرتبہ بھی پڑھنے کے لیے تیار نہ ہو تو بس اس کو خدا ہی سمجھائے گا، میں کچھ نہیں کہوں گا، اس کی شان میں گستاخی نہیں کروں گا کیونکہ اللہ کے بندے ہیں، مجھ سے افضل ہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اوپر اور اس پر فضل کردے لیکن یہ پانچ تسبیح بہت زبردست وظیفہ ہے، یہ اولیاء اللہ کی شاہراہ ہے، تمام مشایخ جتنے دنیا میں آئے ہیں ان کو پانچ تسبیح بتائی جاتی تھیں تو میں آپ کو سپر ہائی وے یعنی اولیاء اللہ کی شاہراہ اعظم دکھاکر جارہا ہوں۔ لہٰذا ذکر کا اہتمام کیجئے۔

04:08) ذکر بھی شیخ سے پوچھ کر کرنا چاہیے!۔۔۔

05:33) جب ہمارا اِرادہ ہوگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہر ادا مبارک کی نقل کی فکر ہوگی!

14:36) نقل سے ایک دن اصل بن جائے گی!

17:38) ذکر لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کا ایک الہامی طریقہ: ارشاد فرمایا کہ بحالت ذکر عُدْ نَفْسَکَ مِنْ اَہْلِ الْقُبُوْرِ کا مراقبہ کرو۔ اپنے کو اہل قبور میں سے شمار کرو ۔ ذکر شروع کرنے سے پہلے تھوڑی دیر یہ مراقبہ کر و کہ یہ میرا جنازہ سامنے رکھا ہوا ہے کفن لپٹا ہواہے، اتنی گہری فکر کرو کہ کفن کی گرہیں بھی نظر آنے لگیں پھر کہو لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یہ سوچو کہ جسم تو مردہ ہو گیا روح مجرّد ذکر کر رہی ہے اب نفی لَآ اِلٰہَ کا مزہ ہے اس وقت مراقبہ کرو کہ کوئی نہیں ہے نہ زمین و آسمان ہیں نہ کائنات ہے ہم بھی نہیں ہیں پوری کائنات میں اے اﷲ! صرف آپ ہی آپ ہیں باقی سب فنا ہو گیا کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَانٍ مخلوق سے یہ انقطاعِ تام وَتَبَتَّلْ اِلَیْہِ تَبْتِیْلًا کا مصداق ہو گا اس طرح نفی لَآ اِلٰہَ کے بعد جب اِلَّا اللّٰہُ کہو گے تو یہ اِلَّا اللّٰہُ کی ضرب روح پر پڑے گی ۔

22:55) فرمایا کہ یہ طریقہ حق تعالیٰ نے اس وقت مجھے خاص عطا فرمایا ہے اس طرح لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کے ذکر سے روح پر اس قدر فیضان ہو گا کہ انشا ء اﷲ بہت قرب نصیب ہو گا اور اس طریقہ سے انشاء اﷲ وساوس کا تدراک بھی ہو جائے گا۔ اگر وسا وس آئیں کہ تجھے فلاں کام کرنا ہے تو فوراً سمجھا دو کہ تو تو مردہ پڑا ہوا ہے تجھے کام کیا تو بھی ختم ہو گیا سب کام ختم ہو گئے اب کچھ باقی نہیں صرف اﷲ ہے ۔اس مراقبہ سے انشاء اﷲ ذکر میں وساوس بھی منقطع ہو جائیں گے اور جمعیتِ قلب کے ساتھ اﷲ کا نام لینے کی توفیق ہو جائیگی۔

23:20) مجلس ذکر۔۔۔!

دورانیہ 27:09 nbsp;

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries