عشاء  مجلس ۱۶  دسمبر ۲۴ء:نگاہِ اہل اللہ کی برکات    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

دورانیہ: ایک گھنٹہ 14 منٹ ::::

تفصیلات::: 00:20) مفتی انور صاحب نے پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں سے پڑھ کر سنایا!

03:34) مفتی انوار صاحب نے حضرت والامیر صاحب کے اشعار حضرت والا رحمہ اللہ کی محبت میں پڑھ کر سنائے!

11:49) صدیق زمانہ حضرت میر صاحب رحمہ اللہ کا والہانہ تذکرہ!

17:16) اللہ والوں کی قدر زندگی میں کرنی چاہیے!!

22:04) اللہ والوں کی نظروں کی برکات!

23:21) مساجد ، مدارس، دینی اجتماعات ، حرمین شریفین اور مقدس مقامات پر تصویر کشی حرام ہے!

26:47) مدینہ شریف میں ایک صاحب نے تصویر بنالی تھی ڈیلیٹ کروائی اور اس کو نصیحت فرمائی!

28:04) حضرت والا رحمہ اللہ کا ملفوظ: ہم یہود و نصاریٰ کی نقل اس طرح کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ہمارے سب چہیتے امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی میں ہوں اور مدینہ شریف میں ہمارا کوئی نہیں ! ۔۔آہ!

31:20) داڑھی کے حوالے سے ایک کفر ملک میں ہونے والے ایک عبرت ناک واقعہ بیان فرمایا!

34:07) حضرت والا رحمہ اللہ کے کتب اور مضامین کا فیض ! جیل خانے میں بھی حضرت کی کتب پہنچ رہی ہیں!۔۔ زندگیاں بدل رہی ہیں!

35:01) ایمان دار تاجر کا مقام !۔۔۔

36:33) جن اعمال سے اللہ کی محبت ملتی ہے!! حضرت والا کے ملفوظات

37:31) توبہ کا مضمون لازمی بیان کرنے کا حضرت مولانا شاہ عبد المتین صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا ہوا ہے!

38:05) حرام خواہشات پر عمل نہ کرنے سے اللہ کی محبت ملتی ہے!

38:55) جب بدنظری کا خیال آئے تو یقین کے ساتھ یہ پڑھیں امنت باللہ ورسلہٖ

39:34) ہر محبت قبول نہیں محبت وہ قبول ہے جس کے ساتھ محبوب کی اطاعت بھی ہو

40:33) اللہ والوں سے اللہ کےلیے محبت کے فضائل اور برکات!

43:14) ایک تو آپ ﷺ کی نظر میں دنیا کی حقیقت اور ایک ہے ہماری نظر میں دنیا کی حقیقت!

44:03) اسمارٹ فون کے نقصانات! یہ ناشکری کا بھی آلہ ہے!

46:21) ایک بزرگ کو کوئی گالیاں دے رہے ہیں تھے اور وہ آگے سے دعائیں دے رہے تھے، کسی نے پوچھا کہ یہ کیا تو فرمایا کہ جس کے پاس جو ہوگا وہی تو دے گا! اس کے ساتھ گالیاں ، میرے پاس دعائیں!

50:06) حضرت والا میر صاحب رحمہ اللہ کی ڈانٹ حضرت شیخ کے لیے اور حضرت شیخ کی فنائیت ۔۔ اس کا تفصیلی واقعہ

52:51) ایک جعلی حکیم کا واقعہ ۔۔۔

لطیفہ 54:33) پڑوسن نے کھانا بھیجا شوہر نے تعریف کردی! !۔۔

لطیفہ! 56:41) حضرت والا کی کتب کا فیض ، جیل خانے سے ایک قیدی کا خط آیا تھا کہ کیسے وہ اللہ والا بن گیا!

59:03) درد بھری دعا

01:01:00) بیعت فرمایا اور اس موقع پر ذکر اللہ اور شیخ کے حقوق کے حوالے سے بہت جامع پندرہ منٹ کی نصیحت بھی فرمائی

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries