عشاء مجلس ۱۸  دسمبر ۲۴ء:حسن مجازی اور حسن پرستی ایک دھوکہ ہے    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

دورانیہ: ایک گھنٹہ 4 منٹ *::::تفصیلات:::*

01:44) بیان کے آغاز میں حسب معمول پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں کتاب کی تعلیم ہوئی۔۔

04:33) سنت سے متعلق نصیحتیں۔۔

08:46) تین قسم کے لوگوں کو چار قسم کا عذاب ہوگا۔۔

11:07) دو حالتوں میں ٹخنہ چھپانا حرام ہے۔۔ کھڑے ہوئے اور چلتے ہوئے!

15:06) آداب معاشرت دین کا ایک حصہ ہے لیکن آج لوگ اُس کو بھول گئے۔

17:38) سنتوں کی اہمیت ! اللہ کے عاشق مستحب تو کیا مباح پر بھی عمل کرتے ہیں! سنت کی زندگی اسہل بھی ہے، اکمل بھی ، اجمل بھی ہے!

18:56) ایک غیر مسلم ملک میں داڑھی رکھنے کے حوالے سے عبرت ناک واقعہ !

19:46) کتنی بھی کوئی تعریف کرلے کوئی قیمت نہیں لگے گی! ایمان خاتمے پر ہو جائے قبول ہوجائے یہ اصل ہے!

20:40) اپنے گناہوں کو دیکھنا ہےاور دوسرے کے عیبوں کو نہیں دیکھنا !

21:55) دل کی اصلاح اور ٹیوننگ کی جگہیں خانقاہیں ہیں!

23:25) تبلیغی جماعت کی نصرت کرنی چاہیے!

24:55) 95 فیصد میاں بیوی کے جھگڑے اسمارٹ فون، بدنظری وغیرہ کی وجہ سے ہیں!

27:00) حرام عشق عذاب الٰہی ہے!-- ایک ہزار تہجد کا نور ایک بدنظری میں چلا جاتا ہے! توبہ کرلے

27:58) ارے یہ کیا ظلم کررہا ہے کہ مرنے والوں پر مر رہا ہے!

29:13) حسن پرستی، امرد پرستی ، عشق مجازی کی تباہ کاریاں!

31:10) آج یہ دور آگیا ہے کہ ہم ایسے غیروں کی ایسے نقل کرتے ہیں کہ جیسے ہمارے چہیتے امریکہ ، برطانیہ میں ہیں اور آہ! مدینہ شریف میں کیا ہمارا کوئی نہیں!

32:55) ہم آپ اتنا عمل کریں کہ قیامت کے دن آپ ﷺ فرمائیں کہ وہ میرا امتی آرہا ہے!

33:51) مفتی انور صاحب نے حضرت والارحمہ اللہ کے مجاز ی حسن و وعشق کی تباہ کاریوں پر اشعار پیش کیے! نہ وہ سوز ہے نہ وہ ساز ہے یہ عجب فریب مجاز ہے!

38:27) حسن مجاز ی پر ایک واقعہ : پاگل خانے میں ایک وزیر آیا۔۔۔ لطیفہ !

40:01) ایک بزرگ سے ایک شخص نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو برطانیہ پڑھنے بھیجا ہے دعا کیجیے کہ وہاں کا ماحول کیسا گندہ ہے! ۔۔۔ بزرگ غصہ ہوئے کہ عجیب آدمی ہو کہ بیٹی کو سوئمنگ پو ل میں دھکا دو اور دعا کرواوں کہ بھیگے نہیں! ! ایسے ماحول میں بیٹی کو بھیجا ہوا ہے اور یوں کہتے ہوں!

42:10) بدنظری کرنے والے کہتے ہیں کہ کچھ لیا نہ دیا بس دیکھ لیا! حالانکہ دیا ذکر کے نور کو،! تلاوت کے نور کو! نماز کے نور کو ! اور لیا گیا ۔۔ اللہ اور رسول ﷺ کی لعنتوں کو!!!

44:37) اسمارٹ فون اگر ضرورت کے لیے استعمال کرنا ہے تو اس کے استعمال کا طریقہ بیان فرمایا! کہ تنہائی میں استعمال نہیں کرنا!

45:57) اللہ کی رحمت سے گناہوں سے حفاظت ملتی ہے! گناہ کرنے سے رحمت ہٹ جاتی ہے!۔۔۔ لعنت اور رحمت میں دوری ہے! ۔۔۔۔

49:49) موت کا مراقبہ ۔سڑک!پرلطف تذکرہ!!

51:29) میمن کا لطیفہ ! خواب میں سو گولڈ بارز!

53:40) دین میں ہنسنا منع نہیں ہے! ۔۔ کون سی ہنسی دل کو مردہ کرتی ہے!

59:34) خواتین کو بھاری آواز کے ساتھ بات کرنی چاہیے!

01:00:21) بغیر تقویٰ نسبت ہیچ ہے!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries