فجر  مجلس ۱۹  دسمبر ۲۴ء:اللہ تعالیٰ کے خاص بندوں سے محبت و تعلق کا فائدہ      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:43) صحبت اہل اللہ کی اہمیت اور فائدے!

04:44) گناہ نہ کرنے سے دل میں تکلیف ہوتی ہے!

10:54) نیک کی صحبت نیک بناتی ہے!

14:29) گناہوں سے توبہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کا پیار ملے گا!

18:01) اور ہمارے دل و جان طلب اور وصول حق میں بے قرار رہتے ہیں اور یہ وہ نعمت عظمیٰ ہے کہ حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ اس کے متعلق اپنے آخری وصایا میں فرماتے ہیں ’’ اور خدائے تعالیٰ کے لئے ہر وقت بے چین رہے۔‘‘ احقر اخترؔ عفی عنہٗ عرض کرتا ہے کہ یہ بے چینی صرف اﷲ تعالیٰ کے خاص مقبول ا ور محبوب بندوں کی صحبت و تعلق سے عطا ہوتی ہے جن کے قلوب حق تعالیٰ کے لئے بے چین ہیں انہیں کے پاس بیٹھنے سے یہ نعمت ہاتھ لگتی ہے۔ رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ ہر شے کے لئے معدن ہے اور تقویٰ کا معدن عارفین کے قلوب ہیں ؎ قریب جلتے ہوئے دل کے اپنا دل کردے یہ آگ لگتی نہیں ہے لگائی جاتی ہے

23:04) حضرت حکیم الامت مولانا تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کی صحبت میں دس آدمی بیٹھتے ہوں تو ان میں اگر پانچ یا چھ آدمی بھی نیک بن گئے تو سمجھ لو کہ یہ صاحب برکت ہے ، اﷲ والا ہے۔

27:04) اے سوختہ جاں پھونک دیا کیا مرے دل میں ہے شعلہ زن اک آگ کا دریا مرے دل میں

دورانیہ 27:08

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries