فجر  مجلس ۲۰  دسمبر ۲۴ء:اہل دل کی صحبت کے فائدے     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:*عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

04:53) صحبت ِاہل اللہ کی اہمیت : حضرت سلطان صلاح الدین زرکوب رحمۃ اﷲ علیہ حضرت جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ کے بڑے مخلص اور خاص دوست تھے۔ حضرت صلاح الدین پہلے سونے کا ورق بنایا کرتے تھے ۔ مولانا رومیؒ کا ان کی دوکان سے گذر ہوا سونے کا ورق کوٹنے کی آواز نے مولانا پر حال طاری کردیا۔ مولانا کو جب غشی سے افاقہ ہوا تو حضرت صلاح الدین کے قلب کی دنیا بدل چکی تھی۔ عرض کیا اب مجھے اپنی ہمراہی میں قبول فرمائیے ؎

اے سوختہ جاں پھونک دیا کیا مرے دل میں ہے شعلہ زن اک آگ کا دریا مرے دل میں (مجذوبؔ)

اب وہ زماں نہ وہ مکاں اب وہ زمیں نہ آسماں تونے جہاں بدل دیا آکے مری نگاہ میں (اصغرؔ)

04:54) تین قسم کے علم اور حاصل ہونے والا سبق!

07:01) کائنات دل کے ہیں کچھ دوسرے شمس و قمر (اخترؔ) گرا کے بجلی مرا نشیمن جلا کے اپنا بنالیا ہے (اخترؔ) مولانا کی صحبت سے حضرت صلاح الدین کو وہ فیض ملا کہ اکابر اولیاء میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ اور یہ نعمت تو اہل دل کی صحبت ہی سے ملتی ہے ؎ ان سے ملنے کی ہے یہی اک راہ ملنے والوں سے راہ پیدا کر

11:43) افسوس کہ اس زمانے میں ہم کو بُری صحبت جلد مل جاتی ہے اور اچھی صحبت کے لئے ہم کو تلاش نہیں ہوتی تو یہ دولت لازوال کیسے ہاتھ لگے ؎ صرصر جو کہے کلیوں سے ہوجاؤ شگفتہ کیا کھل کے وہ شاخوں کو سجادیں گی چمن میں ہاں چھیڑدے گر ان کو کبھی بادِ سحر تو پھر کھل کے وہ خوشبو کو لُٹادیں گی چمن میں (اخترؔ)

12:51) مجلسِ ذکر!

28:13) دُعا!

دورانیہ 28:49

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries