عشاءمجلس۲۰  دسمبر ۲۴ء:ظاہر و باطن دونوں کو متبع سنت بنائے      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:*عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

02:40) بیان سے پہلے حسبِ معمول حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتوں سے تعلیم ہوئی!

02:41) جناب مفتی انوارالحق صاحب نے حضرت والا رحمہ اللہ کے اشعار پڑھے! عنایاتِ شیخ بردلِ غمزدئہ سالک خلق کا مارا ہوا، دنیا کا دھتکارا ہوا اپنی قسمت سے جو ہو ہر آرزو ہارا ہوا جس کے دن کٹتے نہ ہوں دنیا کے درد و کرب سے جس کا دل زخمی ہو یا عشق بتاں کی ضرب سے جس کی رسوائی پہ خندہ زن ہو ساری خلق بھی اور ہوا اپنے کیے پر جس کو بے حد قلق بھی اس کو لینے کے لیے ہے میرا آغوشِ کرم اس کی رسوائی کا بھی رکھے گا یہ اخترؔ بھرم میرا دل اس دکھ بھرے دل پر کرے گا وہ کرم بھول جائے گا وہ جس سے ساری دنیا کے ستم 14:57) قرآنِ پاک کی تلاوت سے متعلق مضمون بیان ہوا!

18:08) قرآنِ پاک پڑھنے کی فضیلت!

21:49) اِستغفارکے فضائل!

27:06) داڑھی سے متعلق حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات:ظاہر اور باطن دونوں متبع سنت بنایئے!

35:19) حدیث پاک کہ عورتیں شیطان کا جال ہیں! حدیث قدسی ہے حق تعالیٰ کا ارشاد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے نقل فرمایا، نظر شیطان کے تیروں سے زہریلا تیر ہے جو شخص میرے خوف سے باوجود دل کے تقاضے کے اپنی نظر پھیرلے میں اُس کے بدلے اُس کو ایسا پختہ ایمان دے دوں گا جس کی لذت کو وہ اپنے قلب میں محسوس کرے گا۔ (۲۲)…جب تم میں کوئی دیکھے کسی حسین عورت کو اور وہ اُس کو اچھی معلوم ہو پس اُس کو چائیے اپنی بیوی کے پاس چلا آوے

42:03) بلعم بن باعورا کی عبرتناک حکایت: حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہٗ کی روایت ہے کہ ایک عالم مقتدا جس کا نام بلعم بن باعورا ملک شام بیت المقدس کے قریب کنعان کا رہنے والا تھا۔ بعض روایت میں ہے کہ بنی اسرائیل میں سے تھا۔ جب غرقِ فرعون اور فتح مصر کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو قوم جبارین سے جہاد کا حکم ملا تو جبارین خائف ہوئے اور جمع ہوکر بلعم بن باعورا کے پاس آئے اور دُعا کی درخواست کی کہ ہمارے مقابلہ سے حق تعالیٰ اُن کو واپس فرمادیں۔ بلعم بن با عورا کو اسم اعظم معلوم تھا اُس کے ذریعے جو دُعا کرتا تھا قبول ہوتی تھی۔ بلعم نے کہا کہ افسوس کہ وہ اﷲ کے نبی ہیں اُن کے ساتھ اﷲ کے فرشتے ہیں میں اُن کے خلاف کیسے بد دُعا کرسکتا ہوں اِس سے تو میرا دین اور میری دُنیا دونوں تباہ ہوجائیں گے۔

اُن لوگوں نے جب بے حد اصرار کیا تو بلعم نے کہا اچھا میں حق تعالیٰ سے اِس نوع کی دُعا کی اجازت لیتا ہوں۔ اُس نے کوئی عمل یا استخارہ کیا جواب میں اُس کو بتلایا گیا کہ ہرگز ایسا نہ کرے۔ اُس نے قوم کو بتلایا کہ مجھے بد دُعا کرنے سے روک دیا گیا ۔ اُس وقت قومِ جبارین نے بلعم کو بڑا ہدیہ پیش کیا جو درحقیقت رشوت تھی اُس نے ہدیہ قبول کرلیا۔ پھر اُس قوم کے لوگ اُس کے پیچھے پڑگئے اور اُس کی بیوی نے بھی مشورہ دیا کہ رشوت قبول کرلو پس وہ بیوی اور مال کی محبت میں اندھا ہوگیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کے خلاف بد دُعا کرنا شروع کی۔ اُس وقت قدرتِ الٰہیہ کا عجیب کرشمہ یہ ظاہر ہوا کہ جو کچھ وہ کلماتِ بددُعا نکالتا وہ کلمات جبارین کے لئے نکلتے تھے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لئے نکلتے ہی نہ تھے ۔پس قوم جبارین کے لوگ گھبراگئے اور چلا اُٹھے کہ تو ہمارے خلاف بد دُعا کررہا ہے۔ بلعم نے کہا میں کیا کروں میری زبان میرے اختیار سے باہر ہوگئی ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اُس قوم پر تباہی آئی اور بلعم کو یہ سزا ملی کہ اُس کی زبان لٹک کر سینے پر آگئی۔۔۔

48:48) کبھی یہ نہ سوچو کہ میرے آنے سے شیخ کو عزت ملی: ارشاد فرمایا کہ بزرگوں نے فرمایا ہے کہ کبھی یہ نہ سوچو کہ میرے آنے سے شیخ کو عزت ملی یا شیخ کی خانقاہ چمک گئی یا میری وجہ سے بہت سے اور مرید ہو گئے، کبھی یہ مت سوچو۔ حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی دلیل یہ آیت ِمبارکہ ہے: ﴿وَاِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ۝۰ۙ ثُمَّ لَا يَكُوْنُوْٓا اَمْثَالَكُمْ؁ ﴾ (سورۃ محمد: آیۃ ۳۸) ترجمہ: اور اگر تم روگردانی کرو گے توخدائے تعالیٰ تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا کردے گا ،پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے۔لہٰذا اے چندہ دینے والو! مولویوں کو اور مدرسوں کو اپنا محتاج مت سمجھو کہ اگر ہم چندہ روک لیں گے تو یہ مدرسے بند ہوجائیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اگر تم ہاتھ روکتے اور چندہ نہ دیتے یا اگر اے لوگو! تم فلاں شیخ سے بیعت نہ ہوتے تو یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَکُمْ تو اللہ تم کو فنا کرتا اور تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا کرتا ثُمَّ لَا یَکُوْنُوْٓا اَمْثَالَکُمْ پھر وہ تم جیسے نالائق نہ ہوتے۔لہٰذا شیخ کے لئے یہی سوچو کہ مجھے شیخ سے عزت ملی،میری وجہ سے شیخ کو عزت نہیں ملی۔

01:01:22) دُعائیہ پرچیاں!

دورانیہ 01:02:05

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries