فجر  مجلس ۲۱  دسمبر ۲۴ء:اللہ والوں کی صحبت کی برکات     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:*عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

03:13) اصل چیز عمل ہے! کامیابی تو کام سے ہوگی نہ کہ حسنِ کلام سے ہوگی ذکر کے التزام سے ہوگی فکر کے اہتمام سے ہوگی

03:14) روحانی علاج!حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم کی بات کہ آج جس کو دیکھو روحانی علاج کررہا ہے!

05:03) اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا!اس کے کتنے فضائل ہیں۔۔۔

10:08) جبری چندہ کرنا!

12:49) روح کی بیماریوں کی فکر کرنی چاہیے!

15:50) جو تعلق کلی اور بادِ نسیم کا ہے وہی ہماری روح اور صحبت خاصان حق کا ہے۔ اﷲ والوں پر حق تعالیٰ کی طرف سے وہ ہوائیں آتی ہیں جو ان کو بھی اور ان کے پاس بیٹھنے والوں کو بھی ہدایت کے نور سے منور کرتی ہیں۔ بدون باد نسیم یہ کلیاں باخوشبو ہوتے ہوئے بے خوشبو ہیں کیونکہ ان کی سیل بادِ نسیم ہی توڑتی ہے۔

اسی طرح ہماری روحوں کی کلیوں میں اﷲ تعالیٰ کی محبت کی جو خوشبو ہے اس کی سیل صرف اﷲ والوں کی صحبت سے ٹوٹتی ہے اور پھر یہ خود بھی خوشبودار ہوجاتا ہے اور دوسروں کو بھی خوشبو دار کرتا ہے ۔ ان کی صحبت کی برکت سے دوسرے لوگ بھی اﷲ والے بننے شروع ہوجاتے ہیں اور یہ سلسلہ سلف سے خلف تک منتقل ہوتا قیامت تک چلا جارہا ہے۔ علامہ شبلی کا شعر ہے ؎

بوئے گل سے یہ نسیم سحری کہتی ہے حجرئہ غنچہ میں کیا کرتی ہے آ سیر کو چل

جس طرح حجرئہ غنچہ سے نسیمِ سحری بوئے گل کو لے کر اڑجاتی ہے اسی طرح ہمارے دل کے گوشوں میں اﷲ کی محبت کا جو درد پنہاں ہے اﷲ والوں کی صحبت اس کو لے کر اڑجاتی ہے اور وہ درد پنہاں ظاہر ہوجاتا ہے اور اگر بغیر نسیم سحری کے کوئی اپنی انگلیوں سے کلی کو کھول دے تو خوشبو اُجاگر نہیں ہوگی ۔ اسی طرح اﷲ والوں کی صحبت کی بجائے اپنے دل کی سیل کسی غیر فطری طریقہ سے تڑواؤگے تو اﷲ تعالیٰ کی محبت کی خوشبو ظاہر نہ ہوگی اور ہماری جانوں کی کلیاں محبت کی صلاحیتیں اپنے اندر لئے ہوئے فنا ہوجائیں گی۔

21:01) اﷲ والوں کے پاس زبان نہ بنے کان بنے اور اتباع کرے۔ ان کی صحبت کے تین حقوق ہیں ؎ شیخ کے ہیں تین حق رکھ ان کو یاد اطلاع و اتباع و انقیاد (مجذوبؔ) (۱) اپنی حالت بیان کرنا۔ (۲) پھر ان کے مشوروں پر عمل کرنا۔ (۳) اور اپنی خود رائی سے باز رہنا ؎ راہبر تو بس بتادیتا ہے راہ راہ چلنا راہرو کا کام ہے تجھ کو مرشد لے چلے گا دوش پر یہ ترا رہرو خیال خام ہے

24:16) وقت لگانے والے کسی صاحب کو ادب سے متعلق نصیحت!خدمت نام ہے راحت رسانی کا!

دورانیہ 26:47

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries