فجر  مجلس ۲۴  دسمبر ۲۴ء:اللہ والوں کی صحبت کی اہمیت      !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

07:24) اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کا طریقہ:

07:24) خلفاءِ راشدین کی اِتباع کتنی ضروری ہے؟۔۔۔

09:39) کسی کو حقیر مت سمجھیں اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کاشکر ادا کریں!

14:20) ہرمسلمان کو اللہ والا بننا فرض ہے!

14:50) گناہ بُری چیز ہے تو پھر اس کو چھوڑتے کیوں نہیں ہو؟۔۔۔

15:29) اللہ تعالیٰ کی کتنی نعمتیں ہیں ان کا شکر اداکریں!

21:11) دکان کھولنا بندے کا اورگاہک بھیجنا اللہ کا کام ہے میں یہ کہتا ہوں چودہ سو چالیس منٹ روزانہ اللہ تعالیٰ جینے کو دیتا ہے، اس زندگی کے پیدا کرنے والے اپنے مالک کو صرف چالیس منٹ دے دو، چودہ سو منٹ اپنے کھانے کمانے کے لئے رکھ لو،اپنی فیکٹری،کاروبار کے لئے رکھ لو،صرف چالیس منٹ اس مالک کو دے دو جس نے تمہیں زندگی دی ہے، جس نے تمہیں آنکھ میں روشنی دی، جس نے تمہیں تجارت کی صلاحیت دی۔یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ میں نے یہ کمایا،میں نے وہ کمایا تو آپ کیا کماسکتے ہیں؟

29:22) اللہ تعالیٰ کی تین بڑی نعمتیں فضل رحمت اور مشیت!

31:23) قریب جلتے ہوئے دل کے اپنا دل کردے یہ آگ لگتی نہیں ہے لگائی جاتی ہے ایک مثال عرض ہے کہ ایک تالاب مچھلیوں سے خالی ہووہ اگر مچھلی بھرے تالاب سے متصل ہوجائے تو وہ مچھلیاں اس کے اندر بھی آجاتی ہیں ۔ اسی طرح خالی خولی دل جب کسی اﷲ والے کے دل سے مل جاتا ہے تو اس کا درد محبت اور نور یقین اس کے دل میں بھی اترجاتا ہے ؎ ساری دنیا تری چوکھٹ پہ چلی سر رکھنے ہائے کیا بات مرے سجدئہ غماز میں ہے (احسنؔ) عشق لا محدود جب تک رہنما ہوتا نہیں زندگی سے زندگی کا حق ادا ہوتا نہیں

32:56) عشق حق ہی عاشقان حق کو غیر حق سے پاک کرتا ہے ؎ نکھرتا آرہا ہے رنگ گلشن خس و خاشاک جلتے جارہے ہیں بیانِ استغنائے مقامِ عشق شیشۂ عشق را فراغت ہاست گر برو صد ہزار سنگ آمد

35:38) اپنی غلطی پر معافی مانگنی چاہیے!لذتِ اعترافِ قصورکتاب پڑھنی چاہیے!

دورانیہ 35:30

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries