فجر  مجلس ۲۵  دسمبر ۲۴ء:حضرت والا ؒ کے کچھ مجاہدات        !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:*عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

04:38) اللہ تعالیٰ کے راستے کے مجاہدات!ان مجاہدات سے گھبرانا نہیں چاہیے!

04:39) حضرت والا رحمہ اللہ کے کچھ مجاہدات: اپنے غریب عاشقوں کی دلجوئی

10:49) حیدرآباد اور ٹنڈو جام کے اسفار عام بسوں میں کئے!

19:20) گھارو میں دریا کے کنارےآٹھ دن کھلے آسمان تلے رہے!

24:08) لاہور خانقاہ کی مسجد قدسیہ میں نمازِعصر کے بعد حضرت والاکا بیان تھا اور بیان کے دوران بجلی چلی گئی، گرمی خوب تھی اورلُو چل رہی تھی۔ تھوڑی دیر میں حضرت والا کا جسم ِمبارک پسینے سے ایسا ہوگیا جیسے کسی نے پانی کی بالٹی انڈیل دی ہو۔ خدام نے عرض کیا کہ حضرت والا!خانقاہ میں آپ کے کمرے میں بجلی موجودہے، آپ تھوڑا آرام فرمالیں۔جوش میں فرمایا کہ صحابہ رضوان اللہ اجمعین نے اللہ تعالیٰ کی محبت میں جنازے نکال دیے اور خون بہادیے اور ہم اپنے پسینے کی فکر کریں۔

24:51) حضرت والا کو نیند سے زیادہ مناسبت نہیں تھی: مدینہ شریف میں روزانہ فجر بعد، صبح گیارہ بجے، ظہر بعد، عصر بعد، مغرب بعد، عشاء بعد حتیٰ کہ سوتےوقت بھی مجلس ہوتی تھی۔ پورے دن میں بہت کم آرام فرماتے ،نیند بہت کم ہوتی۔ کسی نے عرض کیا کہ حضرت آپ آرام کر لیاکریں، نیند تو پوری کیا کریں۔ارشاد فرمایا کہ نیند تو قبر میں پوری ہوگی، مجھے نیند سے مناسبت نہیں۔ رقت بھری آواز میں فرمایا کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو ساری رات جاگتا اور جگاتا۔

دورانیہ 31:15nbsp;

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries