فجر مجلس ۲۶  دسمبر ۲۴ء:بے ادب اللہ کے فضل سے محروم رہ جاتا ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

::::تفصیلات:::

05:20) سختیاں شیخ کی ہیں فنا کے لیے مت سمجھ مت سمجھ ان کو ہرگز ستم

05:21) طلباء کواگر سزا دینی بھی ہے تو کس طرح دینی ہے؟۔۔۔

07:59) شیخ روح کی پرورش کرتا ہے!

15:26) شیخ کے دل میں ایک سیٹ بنا لو!شیخ کس بات سے خوش ہوتا ہے؟۔۔۔

17:41) والدین، اُستاد اور شیخ کی دُعائیں لیں!

21:06) بے ادب اللہ کے فضل سے محروم ہوجاتا ہے!

23:00) جو شیخ کی ڈانٹ برداشت نہ کرسکے، وہ دور رہ کر اصلاح کرائے ارشاد فرمایا کہ شیخ کے معاملے میں اللہ سے ڈرتے رہو،اگر اتنی فنائیت کی ہمت نہیں ہے کہ شیخ کی ڈانٹ برداشت کرسکو تو شیخ کے پاس مت رہو،خانقاہ میں رہنا کیا کوئی فرض ہے؟ اگر شیخ کی ڈانٹ ڈپٹ یا اس کی دار و گیر برداشت کرنے کی تمہارے اندر ہمت نہیں ہے اور خطرہ ہے کہ تم ری ایکشن(رد عمل) دِکھا دو گے تو فوراً چھوڑ کر دور چلے جائو۔ لکھ دو کہ میں اس ڈانٹ ڈپٹ کا تحمل نہیں کرسکتا اور مجھے خطرہ ہے کہ میں آپ سے مناظرہ یا مباحثہ کرلوں،میرے نفس میں آپ کی گرفت اور احتساب سے ہیجان پیدا ہوتا ہے، میں اس کا متحمل نہیں ہوں۔لہٰذا میں دور دور سے کبھی کبھی آیا کروں گا، تھوڑی دیر بیٹھ کر چلا جایا کروں گا۔

دورانیہ 24:13

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries