مختلف مدارس کے لئے مجلس ۲۸  دسمبر ۲۴ء:طلبہ کرام ہمارے محسن ہیں    !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام: مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جو ہر بلاک ۱۲ کراچی

بیان:عارف باللہ حضرت ِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

:::::تفصیلات::::

00:08) مصطفیٰ بھائی نے حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار سنائے!

10:10) حضرت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا فرمان ہے کہ اس زمانے میں صحبت ِ اہل اللہ فرض ہے!

11:25) ہمیں اپنے کو بڑا نہیں سمجھنا چاہیے!

12:40) ہم مخدوم نہیں ہیں خادم ہیں! حکم نہیں چلانا چاہیے!

13:57) مدرسہ کا مقصد کیا ہے؟ طریق اکابر ثلاثہ دیوبند ! سنتوں پر عمل !

16:07) سختی شیخ کی سب فنا کے لیے!

16:55) اللہ معاف فرمائے آج گالیوں کی ریس ہوتی ہے!

17:36) جھوٹ پکڑنے والی مشین!!

19:54) ربنا ظلمنا أنفسنا وإن لم تغفر لنا وترحمنا لنكونن من الخٰسرین

21:00) جب بڑے پکڑ یں تو فوراً معافی مانگے ! ۔۔اگر مگر نہیں لگانا چاہیے!!!

22:43) اپنے بڑوں کے سامنے ہم بچے ہی ہیں! چاہے وہ ڈانٹیں!

23:22) نیک والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ میری اولاد نیک بنے!

24:07) طلبہ کرام اساتذہ کرام کے باغ ہیں!

24:56) طلبہ کو وقت کی قدر کرنی چاہیے! ۔۔ برف کی مثال سے سمجھنا چاہیے!!۔۔ہورہی ہے عمر مثل برف کم ۔۔چپکے چپکے

26:00) افسانہ ٔ زندگی میں رفتہ رفتہ عنوان بدلتے رہتے ہیں، پہلے بچہ ، پھر لڑکا، پھر جوان، پھر ابا، پھر دادا پھر انتقال۔۔۔ زندگی افسانہ در افسانہ ہے ۔۔ بس افسانے کے عنوان بدل جاتے ہیں!!

27:08) لطیفہ: ایک خاتون کی بچی بیمار تھی وہ کہتی تھی کہ میری بچی بیمار ہے یا اللہ اس کو شفا دے دیں اور مجھے مار دیں! ایک گائے سر پر مٹکے لیے گھر میں گھس گئی تو وہ عورت سمجھی کہ ملک الموت آگئے فوراً بولی کہ میری بچی وہاں لیٹی ہے! اس کی جان لے لو!

28:14) لطیفہ : کچھ خواتین سمجھتی ہیں کہ شوہر کا نام لینے سے طلاق ہوجاتی ہے! ۔۔۔ مکھن ۔۔ منے کے ابّا تیر رہے ہیں۔۔

29:02) استاذ اللہ کے لئے ڈانٹتے ہیں! ان کی یہ تڑپ ہوتی ہے کہ یہ بن کر نکلیں!

30:01) اگر مگر کرنے والا محروم رہتا ہے!

32:40) دین میں گدی نشینی نہیں ہے!

33:08) طلبہ کرام کی تعریف کہ ماشاء اللہ ! اب نماز سے دس منٹ پہلے مسجد میں بیٹھے ہوتے ہیں!

34:03) پانی اور بجلی کے استعمال پر نصیحت!۔۔روٹی کے ٹکڑے کا ادب

35:50) اخلاق پر نصیحت: علم آنے کے بعد اگر اصلاح نہ کروائیں تو اکڑ آجاتی ہے!

37:57) اسمارٹ فون کے نقصانات!

38:25) رنگ ریلیوں پر زمانے کی نہ جانا اے دل!

39:26) سب سے پہلے ہمیں معافی مانگی ہے ! توبہ کرنی ہے!

43:09) اہل علم کو سوال کرنے کے حوالے سے حضرت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا مضمون!

45:26) لطیفہ : ایک بابا جی نے خون دینے پر اصرار کرنے پر کیا ہوا!

47:19) بدگمانی سے متعلق نصیحت!۔۔ جنگل کے شیر کے ایک واقعہ سے سمجھایا! اور دوسرا واقعہ حبشی نے پہلی مرتبہ آئینہ دیکھا۔۔۔

49:31) جو طلبہ کا اکرام کرے گا اس کے اندر تکبر نہیں آئے گا! طلبہ کرام کی قدر و منزلت!

51:51) جہاں ایک ذرہ نیکی آئے گی وہاں شیطان ضائع کرنے کے آئے گا

53:13) حضرت ہردوئی رحمہ اللہ کا فرمان: یہ طلبہ ہمارے محسن ہیں ان کی وجہ سے ہمیں پڑھانے کی توفیق ہورہی ہے۔۔۔کبھی طلبہ پر ظلم نہ کرنا! ۔۔ اللہ تعالیٰ ہمیں علماء اور طلبہ کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے! آمین

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries