اتوار مرکزی مجلس ۲۹  دسمبر ۲۴ء:حقوق شیخ پر زبردست تنبیہ     !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بیان:*عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم*

*دورانیہ ایک گھنٹہ31منٹ*

*::::تفصیلات:::*

01:55) حضرت سید ثروت حسین صاحب نے حضرت مولانا منصور الحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کےاشعار سنائے,!

18:26) مفتی انوار الحق صاحب نے کتاب حضرت والا رحمہ اللہ کی کتاب ’’ صحبت ِ اہل اللہ ‘‘ سے ملفوظات پڑھ کر سنائے!

26:54) رزق کی رفتا رموت سے زیادہ تیز ہے! 

28:27) اپنے گناہوں پر گواہ نہ بنانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے شیخ سے اصلاح نہ کروائیں، جیسے ہم جلد کی بیماری میں کبھی ضرورت پر ڈاکٹر کو صرف ستر والی جگہ دکھانی پڑتی ہے!

29:22) ریا ، دکھلاوا شرک خفی ہے!

30:34) انبیا ء اور اولیاء کا مقام !

30:58) ۱۱۵ سے زائد قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ اس سے زائد ہے ختم نبوت پر!

31:22) دجال سے بچنے کا طریقہ سورہ کہف پڑھ لینا ہے! ۔ اور نیک صحبت ہے!

31:56) ہر دور کے دجال آتے رہے ہیں اس وقت کا دجال اسمارٹ فون ہے! ۔۔۔گناہوں سے اللہ کا خوف روک سکتا اور اللہ کا خوف اللہ والوں سے ملے گا

32:58) حضرت والا رحمہ اللہ کی شان استقامت!۔۔ حضرت والا رحمہ اللہ کے مضامین ، حضرت حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی کے علوم و معرفت سے ملتے جلتے ہیں!

34:51) پہلے ہم بدلیں گے پھر ہمارا گھر صحیح ہوگا اور پھر معاشرے تبدیل ہوگا!۔۔۔ ہم سب کچھ معاشرے پر ڈال دیتے ہیں پہلے وہ بدلے پھر میں بدلوں گا!

35:24) آپ ﷺ جیسا نہ کوئی تھا ۔۔۔ نہ کوئی ہوگا۔۔۔

36:09) اللہ کے دشمنوں کی زندگی دوزخ والی ہوتی ہے!! اور عموماً عمر طویل ہوتی ہے ! زندگی ہی عذاب ہوتی ہے!

38:12) پہلے خود جہنم کی آگ سے بچنا ہے۔۔۔ پھر اپنے گھروالوں کو بچانا ہے!

38:30) الحمدللہ روزانہ توبہ ، معافی اور مغفرت پر بیان ہوتا ہے!

39:07) شیخ کی محنت ہوتی ہے، مرید کا کام ان باتوں پر عمل کرنا ہوتا ہے!!

39:45) شیخ کے سامنے فنائیت ہونی چاہیے!! تاکہ اطاعت کرکے آپ جیسا ہوجاؤں!

40:10) خانقاہی ٹوپی فرض واجب نہیں ہے! بزرگوں کی نشانی ہے۔۔۔ لیکن بعض لوگ بزرگوں کے حلیے میں لوگ دھوکہ بھی دیتے ہیں! مال لوٹتے ہیں!۔۔۔ اس لیے خانقاہی ٹوپی کے بارے میں سختی نہیں کرنی چاہیے!

42:53) مالی معاملات میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے!

44:24) چند واقعات سنائے کہ کس طرح لوگوں کودھوکہ دے کر مال لوٹتے ہیں !۔۔ مسجد میں مانگنا جائز نہیں!۔۔ لیکن سائل کو جھڑکنا منع ہے!

46:38) اللہ کی رحمت سے مایوس کبھی نہ ہوں!۔۔ چاہے ہم لاکھ کروڑ گناہ کرلیں لیکن ہم اللہ ہی کے رہیں گے تو پھر توبہ کرلیں نا!

47:25) دوزخ سے اللہ نے ڈرایا کیوں؟ مثال سے سمجھایا کہ والد صاحب کہیں اپنے بیٹے سے آپ کے امتحان قریب ہے روز دودھ کی بوتل پی لیا کریں کہ روزانہ دودھ پیا کرو ورنہ ۔۔۔ ڈنڈا! ۔۔۔ تو یہ دوزخ کا ڈنڈا تو شفقت ہے!!!

48:35) شیخ سے ایسا مضبوط تعلق ہو کہ جیسا وہ کہے وہ کرے شریعت و سنت کے مطابقً

49:30) راہ ِ سلوک میں محبت ِ شیخ و مرشد کی اہمیت !! صحبتِ شیخ کا حریض ہونا چاہیے!

50:31) شیخ کو اصلاحی خط لکھنا چاہیے! اصلاح کروانا چاہیے!

51:02) عطائے نسبت، بقائے نسبت،ارتقائے نسبت !

51:52) نسبت مع اﷲ کا خدائی منشور: {یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اﷲَ وَکُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ} (سورۃ التوبۃ، اٰیۃ:۱۱۹) یہ آیت نسبت مع اﷲ کے تمام درجات و مقامات کا خدائی منشور ہے۔

52:26) گناہ کرلیا اور معافی مانگ لی تو سب معاف!

53:40) حضرت والا کی سوانح ’’رشک اولیاء حیاتِ اختر ‘‘ سے مضمون پڑھ کر سنایا: :::اپنے غریب عاشقوں کی دلجوئی::: ایک مرتبہ حضرت والا کو دو جگہ سے سفر کی دعوت ایک ہی وقت میں آگئی،ایک جنوبی افریقہ سے مولانا حسین بھیاتhکی طرف سے اور دوسری بنگلہ دیش سے۔حضرت والانے فرمایا کہ میں بنگلہ دیش جاؤں گا، جنوبی افریقہ میں توسب مال دار لوگ ہیں،جب چاہیں ٹکٹ کٹواکرکراچی آسکتے ہیں،یہ بنگلہ دیش والے بے چارے غریب ملک کے ہیں،یہ لوگ یہاں نہیں آسکتےتومیں خود ان کے پاس جاؤں گا۔ ::امراء کی بستی چھوڑ کر حضرت والا غریبوں کی بستی میں قیام فرماتے::: دس سال تک حضرت والا صرف بنگلہ دیش ہی جاتے رہے اور بسا اوقات سال میں دو دو مرتبہ تشریف لے جاتے تھے اور جس علاقے میں حضرت والاٹھہرتے تھے وہ ڈھالکا نگر کہلاتاہے،بہت پسماندہ علاقہ تھا ، بچے سامنے بیٹھے نالی پر پاخانہ کرتے ہوتےتھے۔

حضرت کی طبیعت بہت نفیس تھی،حضرت والانگاہ بچاتے ہوئے وہاں سے گذر جاتے تھے۔حضرت والاحاجی کمال صاحب کے ہاں ٹھہرتے تھے،ان کا گھر توعالیشان اور آرام دہ تھا مگر تھا ڈھالکا نگر ہی میںجبکہ حاجی حبیب صاحب کا گھر دھان منڈی میں تھا،دھان منڈی کا علاقہ ایسا ہے جیسے یہاں کراچی میں ڈیفنس کا علاقہ ہے۔حاجی حبیب صاحب نے عرض کیا کہ حضرت آپ میرےیہاں آکرٹھہرجائیے۔ حضرت والانے فرمایاکہ میں ٹھہر تو جاؤں گا لیکن لوگوں کو وہاں پہنچنے میں مشکل ہوگی،وہاںصرف گاڑی والے لوگ آسکیں گے،انہیں اگر سوبار غرض ہے تو یہاں ڈھالکا نگرآجائیں، مشکل اٹھائیں،میں یہیں رہوں گا،یہاں پر دین کا جو کام ہو رہاہے،میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا، حضرت والا نےاپنی ذات پرتکلیفیں اٹھائیں مگر وہاں نہیں گئے۔

57:08) حیدرآباد اور ٹنڈو جام کے اسفار عام بسوں میں کئے احقر مرتب عرض کرتا ہے کہ سندھ کا سفر کراچی سے حیدرآباد، ٹنڈوالٰہیار، میرپورخاص، جھڈو، نوکوٹ،شہدادپور،ہالا اتنا طویل سفر حضرت والانے بس میںکیا اور سارے راستے اشعار اور بیانات ہوتے رہے۔ اسی طرح ٹرین میں لاہور اور دوسرے دور دراز شہروں کے اسفار کئے،بسوں میں بھی سفر کیا۔ٹنڈوجام سے حیدرآباد اکیلے ہی رکشے میں تشریف لے جاتے تھے جبکہ گرمی کے موسم میں دھوپ اور لُو خوب تیز ہوتی تھی۔

57:51) جناب سلیم الحق صاحب کا محبت بھرا تذکرہ!

01:00:02) جعلی پیروں کے قصے! ۔۔ عرس منانا صحیح نہیں!

01:02:35) شیخ کی مجلس میں بولو کم سنو زیادہ!

01:02:57) لطیفہ : ایک جعلی پیر مرید کے گھر رُکا۔۔۔ جب آپ جائیں گے نہیں تو آئیں گے کیسے!

01:03:20) :::گھارو میں دریا کے کنارےآٹھ دن کھلے آسمان تلے رہے:::: حضرت والا نے فرمایا کہ آج سے تقریباً بیالیس برس پہلےکراچی سے ساٹھ میل کے فاصلے پر گھارو ہے، جہاں ایک مسجد تھی اور دریا کا کنارہ تھا ، ہم اسی کے کنارے ٹھہرگئے۔وہیں ہم لوگ صبح شام ذکر کرتے تھے۔ وہاں کوئی آبادی نہیں تھی،میرے ساتھ کچھ بنگلہ دیشی دوست بھی تھے جو اپنے ساتھ جال لے گئے تھے، ساتھ میں کڑاہی اور مصالحہ بھی تھا۔ ہم لوگ دریاکے کنارے آٹھ دن تک رہے۔ الحمدللہ!آسمان کے نیچے اور ریت پر سونا،دریا میں نہانا، دعا مانگنا اور اللہ کی محبت کی باتیںکرنایہی مشغلہ تھا۔دریا میں غوطہ لگاکر ہم لوگ نہاتے تھے اور پانی میں دعا کرتے تھے۔

01:04:29) میرے شیخ حضرت پھولپوریhنے فرمایا کہ حدیث شریف میں ہے کہ اگر پیٹ میں حرام غذا ہو اور جسم پر حرام لباس ہو تو اس کی دعا قبول نہیں ہوتی، چاہے کتنا ہی گڑ گڑائے۔ حضرت پھولپوریhنے سکھایا کہ لنگی باندھ کرکمر تک نہر کے پانی میں گھس جائو لیکن سمندر میں نہیں۔ نہر میں نہائو اور اتنا پانی ہو کہ ڈبائو نہ ہو، کپڑے کنارے پھینک دو اور غوطہ لگالو،پھر تھوڑا سا پانی پی بھی لو۔اب لباس پانی کاہے جو قدرتی ہے،آسمان سے برسا ہے، کسی کے باپ کا اس میں اجارہ نہیںہے اور پیٹ میں وہی پاک پانی کی غذا ہے جو اللہ کا برسایا ہواہے۔پیٹ میں آسمان کا برسا ہوا حلال پانی اور جسم پر پانی کا حلال لباس، اب جو دعا مانگو گے اللہ قبول کرے گا۔ روزانہ ہم لوگ پانی سے غسل کرکے پانی کی غذا اور پانی کے لباس میں دعا مانگتے تھے۔ یہ عمل مجھے حضرت پھولپوریhنے سکھایا اور فرمایا کہ یہ حضرت شیخ الہندhکا بتایا ہوا عمل ہے۔اسی دریا کے کنارے فجر کے بعد میری تقریر شروع ہوئی تو ظہر تک جاری رہی۔ تقریباً سات گھنٹے کسی کو نہ چائے یاد آئی نہ ناشتہ یاد آیا۔ پھر جب بھوک لگی تو جال ڈالا، مچھلیاںپکڑیں، انہیں کڑاہی میں تلا،ایک دوست سائیکل پرایک میل دور سے گرما گرم تندوری نان لے آیا۔کھانا کھا کرپھر جب دھوپ تیز ہوجاتی تو وہاں پر ایک بہت بڑا سیمنٹ کا پائپ پڑا ہوا تھا، دھوپ سے بچنے کے لئے ہم لوگ اس پائپ میں چھپ جاتے۔ ایسی فقیری کرنے کی بھی اللہ نےتوفیق عطا فرمائی۔

01:07:05) لاہور خانقاہ میں شدید گرمی میں بغیر پنکھے کےبیان فرمایا احقر مرتب عرض کرتا ہے کہ لاہور خانقاہ کی مسجد قدسیہ میں نمازِعصر کے بعد حضرت والاکا بیان تھا اور بیان کے دوران بجلی چلی گئی، گرمی خوب تھی اورلُو چل رہی تھی۔ تھوڑی دیر میں حضرت والا کا جسم ِمبارک پسینے سے ایسا ہوگیا جیسے کسی نے پانی کی بالٹی انڈیل دی ہو۔ خدام نے عرض کیا کہ حضرت والا!خانقاہ میں آپ کے کمرے میں بجلی موجودہے، آپ تھوڑا آرام فرمالیں۔جوش میں فرمایا کہ صحابہy نے اللہ تعالیٰ کی محبت میں جنازے نکال دیے اور خون بہادیے اور ہم اپنے پسینے کی فکر کریں۔

01:07:39) شیخ کو پہچاننے والی آنکھیں ہونی چاہیے! !۔۔ بڑے تو اپنی اصلاح کروائیں لیکن ہمیں فکر نہیں!

01:09:44) دعا : اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو اللہ والا بنادے!!

01:09:56) دل جاری کروانا ہے! حضرت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کا جواب!

01:10:22) حضرت حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے پاس ایک صاحب آئے اور کہنے لگے کہ اپنے سینے سے کچھ عطا فرمائیں۔ جواب

01:11:03) حضرت والا کو نیند سے زیادہ مناسبت نہیں تھی مدینہ شریف میں روزانہ فجر بعد، صبح گیارہ بجے، ظہر بعد، عصر بعد، مغرب بعد، عشاء بعد حتیٰ کہ سوتےوقت بھی مجلس ہوتی تھی۔ پورے دن میں بہت کم آرام فرماتے ،نیند بہت کم ہوتی۔ کسی نے عرض کیا کہ حضرت آپ آرام کر لیاکریں، نیند تو پوری کیا کریں۔ارشاد فرمایا کہ نیند تو قبر میں پوری ہوگی، مجھے نیند سے مناسبت نہیں۔ رقت بھری آواز میں فرمایا کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو ساری رات جاگتا اور جگاتا۔

01:11:20) حضرت والارحمہ اللہ کی اپنے پوتے مولانا ابراہیم صاحب سے والہانہ محبت! ۔۔۔ اب بتاؤ ایسی محبت پر پوتا اپنے دادا پر جان نہیں دے گا!

01:16:50) اپنے نفس پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے!۔۔۔ جو اللہ کی رحمت سے دور ہوا ۔۔۔وہی گناہوں میں گیا!!

01:20:29) میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے جو جاندار کی تصاویر اور ویڈیو میں گھسا ہوا ہے!

01:22:44) حضرت والا رحمہ اللہ کا اعلان برائے خلفاء:

01:24:46) جاندار تصویر کے بارے میں سخت زبردست تنبیہ!

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries