مرکزی بیان ۲ جنوری ۲۵ء:عشق مجازی کا انجام نفرت و عداوت ہے !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

مقام:مسجد اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستانِ جوہر کراچی

بیان:عارف باللہ حضرتِ اقدس حضرت شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

05:39) بیان سے پہلے جناب سید ثروت حسین صاحب نے حضر ت والا رحمہ اللہ کے خلیفہ مجازِ بیعت شیخ الحدیث حضرت مولانا منصورالحق ناصر صاحب دامت برکاتہم کے اشعارپڑھے! خدا کے عشق میں ہیں قلب ہی جلے ابھی کتنے

05:40) عقل مند کون ہے؟اللہ تعالیٰ کی مختلف نشانیاں!

06:25) خدا کے عشق میں ہیں قلب ہی جلے ابھی کتنے حرام خوشیوں میں آئے ہیں ابھی زلزے کتنے حضرت والا دامت برکاتہم نے درمیان میں اشعار کی کچھ تشریح کی!گناہ نہ کرنے سے دل میں تکلیف ہوتی ہے حرام خوشیوں کا خون ہوتا ہے!

19:23) اللہ والے ہر وقت مست اور خوش رہتے ہیں!وجہ؟اپنی حرام خواہشات کا خون کرتے ہیں!

23:26) جناب سید ثروت حسین صاحب نےاشعار مکمل کیے!

26:40) بیان کا آغاز ہوا!گناہوں کی وجہ سے ایمان کمزور ہوجاتا ہے!

29:23) اللہ کے پیارے کون ہیں؟

31:17) اگر کوئی تکلیف ،پریشانی آئے تو اس پر صبر کرنا ہےہاں تکلیف پریشانی مانگنی نہیں ہے!

35:51) اللہ کے عشق ومعرفت کے لیے ہمت چاہیے!تقویٰ کی فکر کرنی چاہیے!

37:30) کامل ایمان اس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہیں!

39:36) غصہ نافذ کرنے کے باوجود غصہ نافذ نہ کرنا!حدیث شریف میں فضائل!

40:38) مفتی اعظم پاکستا ن حضرت مفتی محمد شفیع صاحب دامت برکاتہم کی تھانہ بھون میں چوتھی حاضری!

48:01) حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے ملفوظات!آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور حضرت یوسف علیہ السلام کے حُسن میں فرق!

57:50) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی قوت و شجاعت!!

01:12:30) بچوں میں بیماریاں کیوں بڑھ رہی ہیں بچوں کو موبائل کارٹون وغیرہ سے بچایا!!۔۔

01:18:28) گھر گھر میاں بیوی میں لڑائی جھگڑوں کی وجہ؟

01:25:36) حضرت عبد اﷲ ابن مسعود رضی اللہ عنہ اور زازان کا واقعہ!!!۔ ایک مرتبہ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہیں جارہے تھے تو دیکھا کہ زازان نامی گویّا ساز بجابجا کر گا رہا تھا اور شائقینِ خمر یعنی شرابی اس کو گھیرے میں لیے ہوئے تھے۔ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ کاش یہ اس اچھی آواز سے قرآن پڑھتا، یہ بات اس تک پہنچ گئی، اس نے پوچھا مَنْ ھٰذا یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا ھٰذَا صَاحِبُ رَسُوْلِ اﷲِیہ رسول اللہ کے صحابی ہیں، اس گویّے نے پوچھا اَیْش قَال انہوں نے کیا کہا؟ لوگوں نے کہا یٰالَیْتَ ھُوْ یَقْرَأُ الْقُرْاٰنَ بِھٰذَا الصَّوْتِ الْحَسَنِ کاش یہ اس اچھی آواز سے قرآن پڑھتا۔ بس اس نے ساز توڑ دیا اور حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قدموں سے لپٹ گیا اور کہا کہ میں توبہ کرتا ہوں اور رونے لگا، حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس شرابی اور گانے بجانے والے کو گلے لگا کرخود بھی رونے لگے!!!

01:31:06) حرام عشق میں عذاب ہی عذاب ہے یہ لڑکی جو حرام محبت میں پاگل ہے جب یہ اللہ کی وفادار نہیں،حضور ﷺ کی وفا دار نہیں یہ والدین کی وفا دار نہیں عزت کی دھچیاں اڑا رہی ہے تو اے عاشق مجاز یہ تیری کیسے وفا دار ہوسکتی ہے!!!

01:33:27) عشقِ مجازی کا انجام نفرت و عداوت ہے

01:34:12) آنکھوں کا زِنا...شیخ الحدیث ساوٹھ افریقہ مولانا منصور الحق صاحب دامت برکاتہم کا شعر ہے نگاہوں کی چوری کو ہلکا سمجھتے، یوں ہی نورِ تقویٰ فنا کرتے رہتے اگر شاہ اختر کی صحبت نہ ملتی تو ہم سب نظر کا زِنا کرتے رہتے

01:37:14) ((اَللّٰہُمَّ ارْحَمْنِیْ بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ)) اے اﷲ! ہم پر وہ رحمت نازل کردے جس سے گناہ چھوڑنے کی توفیق ہوجائے۔ اے اﷲ وہ رحمت دے دے ہم کو جس سے ہم گناہ چھوڑ دیںآپ کو ناراض کرنے کا سلسلہ ختم ہوجائے۔’’وَلاَ تُشْقِنیْ بِمَعْصِیَتِکَ‘‘ اور اپنی نافرمانی سے مجھ کو بد نصیب اور بدبخت نہ بنائیے۔ یہ دعا بتا رہی ہے کہ گنہگار انسان سخت خطرے میں ہے اور کسی وقت وہ بد نصیب اور سوئے خاتمہ میں مبتلا اور خدا کے قہر میں گرفتار ہوسکتا ہے !!

01:45:24) ﴿وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَ بْصَارِہِنَّ﴾ بدنظری عورتوں کے لیے بھی حرام ہے اور جتنا مردوں کو بد نظری کرنا حرام ہے اتنا ہی عورتوں کے لیے بھی بد نظری کرنا حرام ہے۔ عورتیں سمجھتی ہیں کہ نظر بچانے کا حکم ہمارے لیے نہیں ہے، مردوں کے لیے ہے، حالانکہ قرآن میں جہاں مردوں کو حکم دیا جا رہاہے کہ اپنی نگاہیں نیچی کر لو وہیں عورتوں کے لیے بھی یہ آیت ہے:!!!۔۔

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries