مرکزی اتوار مجلس ۱۹ جنوری ۲۵ء:اللہ کی معافی کا سمندر غیر محدود ہے       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر بلاک ۱۲

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

01:55) حضرت والا دامت برکاتہم کے حکم پر جناب سید ثروت حسین نے اشعار سنائے!

17:00) جناب مصطفیٰ صاحب نے اشعار پڑھے!

20:31) تکبر کس بات سے آتا ہے! تکبر اور جاہ دونوں حرام ہیں!

26:13) تکبر کیا ہے؟ حق بات قبول نہ کرنا اور کسی انسان کو حقیر سمجھنا

27:58) جو اپنی نظر میں اچھا ہو تا ہے وہ اللہ کی نظر میں گھٹیا ہوتا ہے!

29:21) یہ کیوں چاہا کہ میں چمکوں ! یہ کیوں نہ چاہا کہ دین چمکے ! اس کی فکر ہونی چاہیے!

29:56) تکبر و عجب ایسا ہے کہ محسوس نہیں ہوتا! اصلاح کروانی ہوتی ہے!

30:41) بدگمانی سے بندہ محروم ہوجاتا ہے!

31:33) اللہ تعالیٰ نے اپنی دوستی میں پہل فرمائی ہے!!!

32:38) اللہ والوں کی دس صفات !

33:05) مومن کا دل خوش کرنا جنات اور انسان کے نفلی اعمال سے بڑھ کر ہے!

33:47) شیخ بھی روحانی بابا ہے! وہ مرید کی روحانی پرورش کرتا ہے!

36:54) وہ بیوی سے زیادہ لڑتا ہے جو بدنظری میں مبتلا ہوجاتا ہے!

38:18) آج نعوذ باللہ ایجوکیش خدا بنالیا ہے! کچھ دین کی فکر نہیں!

40:21) اللہ کےگھر میں دنیا کی باتیں کرنا منع ہے! حدیث شریف کا مضمون ! اللہ کے گھر میں دنیاوی باتیں کرنے پر!

42:22) ایک بیرون ملک اسلامک اسکول کا حال!!!

42:50) اخلاق پر بیان!

45:30) اللہ والا بننا آسان ہے! انسان بننا مشکل ہے!

48:31) جو بیان کرے اور سنے وہ استغفار کرے تو عظیم الشان فائدہ ہوگا!

49:32) عبد الطلیف بننا ہے ! عبد الطف نہیں بننا! یعنی مزے کا بندہ نہیں بننا ! جس حال میں اللہ رکھے راضی رہے!

50:02) شکر آتا ہے تو تکبر اڑ جاتا ہے! سب نیکیاں اللہ کی عطا ہیں! ہم یہ کرتے ہیں نیکی ہوگئی تو اپنی طرف منسوب کرتے ہیں اور برائی ہوجائے تو کہتے ہیں کہ شیطان کروادیا!

51:23) تکبر سے اللہ سے دوری ہوتی ہے اور تشکر سے اللہ سے قربت ہوتی ہے! اور تکبر اور شکر میں تضاد ہے اور اجتماع ضدین محال ہے!

51:58) عقل وہ جو خدا کو پاوے اور خدا وہ جو عقل میں نہ آئے !

53:41) میری کون سی نیکی ہے کہ اللہ نے ایمان سلامت رکھا ہوا ہے ، کتنی نعمتوں سے نوازا ہوا ہے

! 56:15) حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ کا حکمت بھرا جواب! جب ایک بوڑھی خاتون نے سوال کیا کہ اللہ زندہ بھی ہیں! اس کی عقل کے حساب سے جواب!

57:19) حضرت حکیم الامت تھانوی رحمہ اللہ کے علوم و معارف کا بیان! حکمت بھرے واقعات کا تذکرہ!

01:01:42) اللہ والوں کے تذکروں پر نور برستا ہے!

01:03:11) جعلی عاملوں کا فتنہ اور حال!

01:04:14) مجذوب کے احکامات الگ ہوتے ہیں!

01:05:35) حضرت والا رحمہ اللہ کے علوم و معارف حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ سے ملتے جلتے ہیں! کیونکہ حضرت پھولپوری رحمہ اللہ کے فیض سے حضرت حکیم الامت کے علوم منتقل ہوئے!

01:07:13) مایوسی دور ہونے پر حدیث شریف کا مضمون !

01:09:54) اپنی اصلاح کی فکر لگ جائے!

01:11:06) بدگمانی کا چشمہ انسان کو مار دیتا ہے!

01:11:55) دو چیزیں : اتباع ِ شریعت و سنت! اور حب ِ شیخ

01:13:26) حضرت موسی علیہ السلام کے زمانے میں اللہ کی محبت میں مجذوب ایک شخص کا واقعہ !

01:15:45) اللہ کی معافی کا سمندر غیر محدود ہے!

01:18:08) جو اللہ کےلیے تواضع اختیار کرتا ہے! وہ بلند ہوجاتا ہے! اور جو اکڑ دکھائے گا اللہ تعالیٰ اس کو پستیوں میں ڈال دیں گے!

01:20:07) اللہ سے دور کرنے کا بڑا سبب تکبر اور جاہ ہے!

01:21:00) شرک خفی ، ریا ہے!

01:22:07) رشک اولیاء حیاتِ اختر سے حضرت والارحمہ اللہ کے مجاہدات ذکر فرمائے!

01:24:23) ہر دل میں اللہ تعالیٰ اور آپ ﷺ کی محبت کی کلی ہے! اور وہ صحبت شیخ سے کھلتی ہے!

01:25:01) اللہ تعالیٰ۔۔ اللہ والوں کی خوشبوئے دردِ دل کو اڑا دیتے ہیں!

01:25:45) ہمارے یہاں دین کے جتنے شعبے میں ان میں حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کا فیض ہے!

دورانیہ 1:30:14

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries