فجرمجلس ۲۲  جنوری ۲۵ء:دل کو دنیا سے خالی رکھیں       !

مجلس محفوظ کیجئے

اصلاحی مجلس کی جھلکیاں

بمقام:مسجدِ اختر نزد سندھ بلوچ سوسائٹی گلستان جوہر بلاک ۱۲

بیان:عارف باللہ حضرت اقدس شاہ فیروز عبداللہ میمن صاحب دامت برکاتہم

04:53) حضرت والا رحمہ اللہ کے ملفوظات:دل کو دُنیا سے خالی رکھو!اور ذکر میں ناغہ مت کرو!

04:55) روح کی غذا ذکر اللہ ہے!

05:39) نہ چت کر سکے نفس کے پہلواں کو تو یوں ہاتھ پاؤں بھی ڈھیلے نہ ڈالے ارے اس سے کشتی تو ہے عمر بھر کی کبھی وہ دبالے کبھی تو دبالے

05:58) نظر کی حفاظت نہ کرنا یہ بھی تکبر کی وجہ سے ہے!

07:09) نفس کی چالاکیاں!

11:07) حدیث شریف میں ہے کہ شیطان سانپ کی طرح پھن پھیلائے بیٹھا ہے، جب تک بندہ اللہ کا نام لیتا ہے یہ پھن کو ہٹائے رہتا ہے، انتظار کرتا رہتا ہے کہ کب اس کا دل اللہ سے غافل ہو اور کب میں ڈسوں۔ لہٰذا قلب کو ہر وقت اپنے سامنے رکھو کہ اس میں غیر اللہ تو نہیں گھس رہاہے۔ آنکھ بند کرکے دل میں سوچو کہ ہم یہ مدرسہ کیوں تعمیر کر رہے ہیں؟ کبھی اکیلے بیٹھ کر اپنے دل سے سوال کیا کرو کہ ہم کیوں پڑھارہے ہیں؟

ہر شخص اپنے اپنے عمل کے بارے میں اپنے دل سے سوال کرےاور دیکھے کہ کیا جواب آتاہے۔ اگر جواب آتا ہے کہ اللہ کے لئے کیا تو شکر کرو اور اگر اور چیزیں نظر آئیں تو اخلاص مانگو۔ اگر نام و نمود، جاہ و عزت، لوگوں میں بڑا بننے کی خواہش دل میں ہے تو اللہ سے استغفار کرو۔

13:08) شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے خلیفہ اجل حضرت جناب صوفی عبدالحلیم صاحب رحمہ جو گزشتہ کل انتقال کرگئے تھے ان سے متعلق مسجد کے امام صاحب نے کچھ باتیں کیں ان کا تذکرہ!

26:47) قرضہ لینے سے متعلق نصیحت!  

 

Joomla! Debug Console

Session

Profile Information

Memory Usage

Database Queries